image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 14:22 Hrs(IST)
Entertainment » Art and Theatre

کبھی بھی بڑی اسٹار بننے کی تمنا نہیں رہی: سوہا

کبھی بھی بڑی اسٹار بننے کی تمنا نہیں رہی: سوہا

نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ ان کی کبھی بھی بڑی اسٹار بننے کی تمنا نہیں رہی ہے۔
سوہا نے کہا کہ ان میں کبھی بھی ایک بڑی اسٹار بننے اور کافی پیسہ کمانے کی خواہش نہیں رہی۔
سوہا نے کہا میں ہمیشہ کام اور زندگی کے درمیان توازن چاہتی تھی۔
میں نمبر ون نہیں ہوں یا بہت زیادہ پیسے نہیں کماتی اور میں بہت مقبول بھی نہیں ہونا چاہتی۔
مجھے سب کچھ تھوڑا تھوڑا چاہئے۔
میں اپنی زندگی میں بہت ساری خوشیاں چاہتی ہوں۔
سوہا ان دنوں فلم ’31 اکتوبر ‘کے پروموشن میں مصروف ہیں۔
سوہا نے کہا کہ وہ کامیابی اور ناکامی دونوں کو تسلیم کرتی ہیں۔
سوہا نے کہا کہ وہ خوشی ہو یا غم ہر حالت کا مضبوطی کے ساتھ سامنا کرنا میں یقین رکھتی ہیں۔
سوہا کا خیال ہے کہ برا دور اور مشکل وقت انسان کو بہت کچھ سکھا جاتا ہے۔
مشکل وقت سے زندگی کی بہتر سمجھ ملتی ہے اور وہ ہمیں خوشی کے لمحات سے لطف اندوز کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
سوہا نے کہا حقیقت کتنی بھی کڑوی کیوں نہ ہو میں اس کا سامنا کرتی ہوں، اسے تسلیم کرتی ہوں۔
مجھے لگتا ہے کہ آپ کو جو چیز پسند نہیں ہے، اس سے منہ پھیر لینا صحیح نہیں ہے۔
چاہے وہ کامیابی ہو یا ناکامی، میں انہیں اتنی ہی مضبوطی اور سنجیدگی سے توجہ کرتی ہوں۔
یو این آئی۔
این یو۔

image