InternationalPosted at: May 29 2020 8:54AM الشباب کے دہشت گردوں نے نو ڈاکٹروں کو قتل کیا
ماسکو،29 مئی (اسپوتنک)الشباب دہشت گرد گروہ کے دہشت گردوں نے جنوبی صومالیہ میں اغوا کرکے نو ڈاکٹروں کو قتل کردیا۔
مقامی خبر کے مطابق ڈاکٹروں کی لاشیں شابیلے صوبے کے بلاد شہر کے نزدیک ملیں۔سبھی ڈاکٹروں کی عمرزیادہ نہیں تھی اور وہ مقامی اسپتال میں کام کرتے تھے۔
صومالیہ 1990 دہائی کی شروعات سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔الشباب کے دہشت گرد اکثر یہاں حملے کرتے رہتے ہیں۔
اسپوتنک۔اےایم۔