NationalPosted at: Oct 19 2017 12:43PM دیوالی پر سونیا کی نیک خواہشات
نئی دہلی،19اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے تمام اہل وطن کو روشنی کے تہوار دیوالی پر نیک خواشات دی ہیں۔ محترمہ گاندھی نے آج یہاں جاری ایک پیغام میں کہاکہ ’تمسو ما جیوترمے‘ یعنی اندھیرے کو چھوڑ کر اجالے کی طرف لے جانے والے اس تہوار کی روشنی آپ کی زندگی میں ہمیشہ سکھ، امن اور خوشحالی لائے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ یہ مقدس تہوار معاشرہ میں محبت، بھائی چارہ ، خوشحالی اور بہت ساری خوشیاں لائے۔ یو این آئی ۔ م ع۔ 1200