image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 11:16 Hrs(IST)
National

ٹیکہ دریافت ہونے تک شاید ہی کوروناسے پیچھا چھوٹےگا : سونیا

ٹیکہ دریافت ہونے تک  شاید ہی کوروناسے پیچھا چھوٹےگا : سونیا

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جس اعتماد کے ساتھ کوروناسے لڑنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا وہ اب ان کی کمزور پالیسی کی علامت بن گیا ہے اور اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ لاک ڈاؤن جلدی بازی میں اور بغیر سوچے سمجھ نافذ کیا گیا اور اب اس سے باہر آنے کی حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
محترمہ گاندھی نے یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورونا، اس سے پیدا ہوئے حالات اور اقتصادی صورتحال جیسے کئی مسائل پر 22 اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ حکومت کوروناکی لڑائی میں اپنی پالیسیوں کی وجہ سے ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ کوروناکے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں اور اب ایسا لگاتا ہے کہ حکومت کے پاس لاک ڈاؤن کے پیرامیٹرز کے تعلو سے یقینی پالیسی نہیں تھی اور اب اس سے باہر نکلنے کی بھی اس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے جسے دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ کوروناکے علاج کا ٹیکہ بننے تک یہ وبا ہمارا پیچھا چھوڑنے والی نہیں ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی كورونا سے نٹپنے کی حکمت عملی بنانے اور لاک ڈاؤن کی ناکامی کے بارے میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’لاک ڈاؤن کے دو نشانے ہیں۔ بیماری روکنا اور آنے والی بیماری سے لڑنے کی تیاری كرنا۔ لیکن آج انفیکشن بڑھ رہا ہے اورہم لاك ڈاؤن ہٹا رہے ہیں۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ یکایک بغیر سوچے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور اسی سے صحیح نتیجہ نہیں آیا۔ لاک ڈاؤن سے کروڑوں لوگوں کو زبردست نقصان ہوا ہے‘‘۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی) اسرائیل حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناسکے۔

...مزید دیکھیں
مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی باشندے شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی باشندے شہید

رملہ، 16 اپریل (یو این آئی) فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی گولہ باری میں کم از کم دو فلسطینی جاق بحق ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو  سپریم کا  نوٹس، اگلی سماعت 29  اپریل  کو

کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو سپریم کا نوٹس، اگلی سماعت 29 اپریل کو

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نوٹس بھیج کر اس سے جواب طلب کیا گیا ہے اس درخواست میں دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ، جس میں مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں وزیراعلی کی گرفتاری کے عمل کو برقرار رکھا گیا ہے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-2022 گھپلے کے معاملے میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) قانون ساز کونسل رکن کے کویتا کی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تین دن کی تحویل کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں پیر کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے راؤس ایونیو میں واقع کاویری باویجہ کی خصوصی عدالت نے محترمہ کویتا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کی سی بی آئی کی درخواست پر غور کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا  آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی انڈیا گروپ کے امیدوار ہوں گے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے پیر کو یہاں کہا کہ آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے مسٹر رمیش نے کہا کہ کانگریس نے انڈیا گروپ کے دیگر رکن آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image