NationalPosted at: May 19 2019 11:37PM سونیا گاندھی نے 24 مئی کوحزب اختلاف کی جماعتوں کی میٹنگ طلب کی
نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیرپرسن سونیا گاندھی نےاتحادیوں اور معاون جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ اب 24 مئی کو بلائی ہے ۔
کانگریس کے ذرائع نے اتوار کو کہا کہ 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اس کے پیش نظر انتخابی گہماگہمی رہے گی اس لئے محترمہ گاندھی نے یہ میٹنگ کواب 24 مئی کو دوبارہ طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں انتخابی نتائج کے بعد کی صورت حال کے مطابق پیدا ہونے والے سیاسی ماحول پر غور کیا جائے گا۔
تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی مہم میں جٹے ہیں ۔
یو این آئی۔ ع ا۔