NationalPosted at: Apr 28 2017 2:33PM سونيا گاندھی نے پرشورام جینتی پر ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی
نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) کانگریس صدر سونيا گاندھی نے انصاف کی علامت پرشورام کی جینتی پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ محترمہ گاندھی نے آج یہاں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پرشورام کی زندگی سے ہمیں انصاف کے قیام کے لئے سبق حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرشورام تمام ہتھیاروں اور اسلحہ کے ماہر تھے اور وہ ایسے گرو تھے جنہوں نے اپنے شاگردوں کی فلاح و بہبود کا درس دیا۔ یو این آئی۔ س ک۔ 1253