NationalPosted at: Nov 14 2020 6:14PM سونیا- راہل نے ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی
نئی دہلی،14 نومبر(یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدرراہل گاندھی نے ہفتے کو دیوالی کے تہوار پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے سب کی خوشحالی کی دعا کی ہے۔
محترمہ گاندھی نے دیوالی کے اس تہوار پر ملک کے کورونا کی وبا اور اقتصادی بحران کی زد سے نکلنے اور خوشحالی اور خوشحال ہونے کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کورونا سے لڑنے کےلئے جاری ہدایات پرعمل کے ساتھ ملک کے عوام سے دیوالی کا تہوار منانے کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ہم سب کو پھر خوشحالی ،بھائی چارے کے راستے پر لے جائے گا۔‘‘
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’آپ سبھی کو دیوالی کی مبارکباد ۔‘‘
یواین آئی۔اےایم۔