NationalPosted at: Jan 22 2017 2:42PM سونیا نے آندھرا میں ٹرین حادثے پررنج و غم کا اظہار کیا
Sonia نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آندھرا پردیش میں ہوئے ٹرین حادثے پر گہرےرنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حادثے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت سے وہ کافی غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں حادثے میں مارے گئے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ کانگریس صدر نے بڑھتے ہوئے ٹرین حادثات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ریلوے افسران اور ریاستی حکومت راحت اور بچاؤ کا کام تیزی سے چلا رہے ہونگے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ریلوے محکمہ مسافروں کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے ضروری قدم اٹھائے گا۔ واضح ر ہے کہ آندھرا کے وجيہ نگرم میں کل رات هيراكھنڈ ایکسپریس ٹرین کے کچھ ڈبے پٹری سے اتر گئے جس سے 32لوگوں کی موت ہو گئی اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یواین آئی۔ایف اے