InternationalPosted at: Feb 29 2020 9:45AM جنوبی کوریا میں کورونا وائرس:16اموات،594 نئے کیس، متاثرین کی تعداد 2931
سیول، 29 فروری (اسپوتنك) جنوبی کوریا میں خوفناک کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور ملک میں 594 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 2931 اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔
کوریا میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام سینٹر (كےسي ڈي سي) کی جانب سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2931 ہے اور مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔ كےسي ڈي سي روزانہ دو بار مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اور شام پانچ بجے کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ کی معلومات فراہم کرتا ہے۔
ملک میں یہ وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت نے اتوار کو انتباہ کی سطح کو ’اورنج‘ سے بڑھا کر ’ریڈ‘ کر دیا تھا۔
اسپوتنک،اظ