OthersPosted at: Mar 26 2023 2:59PM ایل وی ایل۔ایم تری/ون ویب انڈیا۔2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا
حیدرآباد26مارچ(یواین آئی)آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکزسے ایل وی ایل ایم تری/ون ویب انڈیا2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا جس کی الٹی گنتی کاآغازہفتہ کی صبح 8.30بجے آغاز ہواتھا 643ٹن والا 43.5میٹراونچا، ایل وی ایم تری، اسرو کا سب سے بھاری لانچر ہے جس کو چھوڑنے کے تقریبا 20منٹ بعد تین مرحلوں سے گذرکر یہ سٹلائیٹس مرحلہ وار انداز میں مدار میں پہنچ گئیں۔ ایل وی ایم۔تری، اسرو کے بھاری راکٹ لانچ گاڑی GSLVMK-III کا نیا نام ہے جس کی گنجائش مدار میں بھاری سٹلائیٹس کو چھوڑنا ہے۔ ون ویب، عالمی مواصلاتی نٹ ورک ہے جس سے سرکاری، تجارتی اور دیگر اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔ موجودہ مشن، ایل وی ایم تری۔ایم تری، دوسرا کمرشیل سٹلائیٹ مشن ہے جس کو نیو اسپیس انڈیا لمیٹیدکی جانب سے اس کے ایم ایس نٹ ورک ایکسس ایسوسی ایٹس لمیٹیڈ(ون ویب)برطانیہ، گاہک کے لئے چھوڑاگیا۔
یواین آئی وخ