OthersPosted at: Feb 28 2021 11:13AM اسرو نے برازیل کے امیزون 1اور دیگر 20سٹلائیٹس کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا
حیدرآباد28فروری(یواین آئی) نیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل)کے پہلے تجارتی مشن میں اسرو نے برازیل کے امیزون 1اور دیگر 20سٹلائیٹس کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے آج کامیابی کے ساتھ چھوڑا خلائی ایجنسی کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی سی 51کا استعمال کرتے ہوئے سٹلائیٹس کو 10.23بجے چھوڑاگیا پی ایس ایل وی سی 51،این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہے۔امیزون۔1اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہے جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہے جو ہندوستان سے چھوڑاگیا۔امیزون 1،نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ(آئی این پی ای)کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے۔اس سٹلائیٹ کے ذریعہ امیزون علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی کے لئے استعمال کنندوں کو ریموٹ سنسنگ ڈاٹا فراہم کرتے ہوئے موجودہ ڈھانچہ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور بزازیل کے خطہ میں متنوع زراعت کا تجزیہ کرنے میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔20 سٹلائیٹس میں اسرو کے آئی این ایس۔2ٹی ڈی،آئی این۔اسپیس کے چار اور ایک ستیش دھون ایس اے ٹی اور این ایس آئی ایل کے 15سٹلائیٹ شامل ہیں۔پی ایس ایل وی۔سی 51،پی ایس ایل وی کا 53واں مشن ہے۔پی ایس ایل وی۔سی/51امیزون 1،محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔سال 2021میں اسرو کا یہ پہلا مشن اورایس ڈی ایس سی شار سے 78واں خلائی مشن ہے۔
یواین آئی وخ