image
Friday, Mar 29 2024 | Time 12:50 Hrs(IST)
Others

پی ایس ایل وی۔سی 54کو چھوڑاگیا۔صدرنشین اسرو نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی

پی ایس ایل وی۔سی 54کو چھوڑاگیا۔صدرنشین اسرو نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی

حیدرآباد26 نومبر(یواین آئی)ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے ہفتہ کو پی ایس ایل وی سی 54کو چھوڑا جو 1117کلووزنی زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ 06، ای او ایس۔06اور8نانو سٹلائیٹس کو ساتھ رکھے ہوئے ہے۔ہفتہ کو 11بجکر 56منٹ پر اس کو چھوڑاگیا۔24گھنٹے کی آسان الٹی گنتی کے بعد آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے44میٹرلمبے پی ایس ایل وی کے ایکس ایل ورژن کو پہلے لانچ پیڈ سے چھوڑاگیا۔مشن کنٹرول سنٹربشمول اسرو کے صدرنشین ڈاکٹرسومناتھ نے اس کو چھوڑے جانے کامشاہدہ کیا۔ای او ایس۔06زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے۔نینو سٹلائیٹس میں امریکہ کے چارایسٹروکاسٹ سٹلائیٹ (وزن17.92کلو)، دھروا ایجنسی کے دو تھائی بولٹ سٹلائیٹس۔تھائی بولٹ 1اور2(وزن 1.45کلو)، آئی این ایس۔2بھوٹان سٹلائیٹ (وزن18.28کلو) اورپکسل سے آنند (وزن16.51کلو) والے سٹلائیٹ شامل ہیں۔اسٹروکیٹ، انٹرنیٹ آف تھنگس کے لئے ڈیماسٹریٹرسٹلائیٹ ہے۔چارمرحلوں کے علحدہ ہونے کے بعد ای او ایس 6مدار 1میں علحدہ ہوگیا۔اس کامیاب لانچ کے بعد مشن کنٹرول سنٹر میں سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے اسروکے صدرنشین ڈاکٹر سومناتھ نے کہاکہ انہیں خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل وی سی54کامیابی کے ساتھ چھوڑاگیا۔پی ایس ایل وی سی 54بہتر طورپر کام کررہا ہے۔انہوں نے پی ایس ایل وی کی ایک اور کامیابی پر اسرو کی مکمل ٹیم کو مبارکبادپیش کی۔سال 2022میں یہ اسرو کے لئے پانچواں مشن تھا۔
یواین آئی وخ

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image