InternationalPosted at: Mar 30 2020 9:56PM اسپین میں کورونا کا قہر جاری مزید 812 اموات
میڈرڈ، 30 مارچ (یو این آئی) اسپین میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 812 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
وزارت صحت نے پیر کے روز اس کی تصدیق کی۔ اسپین میں پیر تک کورونا وائرس سے متاثرین کے 85200 معاملے سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہی 6000 سے زیادہ نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق 61000 معاملوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے اور ان میں 5200 لوگوں کی حالت نازک ہے جبکہ اب تک 16800 لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔
دریں اثنا، صحت آفت سینٹر کے ڈائریکٹر فرنانڈو سمون میں اتوار کی شام کورونا وائرس کی علامات نظر آنے پر جانچ کی گئی جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی اور اب وہ گھر پر ہی ’سیلف آئسولیشن‘ میں ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔