InternationalPosted at: Jan 21 2020 10:34AM اسپین میں’گلوریا‘ سے چار افراد ہلاک
میڈرڈ، 21 جنوری (اسپوتنك)ا سپین میں طوفان ’گلوریا‘ کی وجہ سے ملک کے نو صوبوں میں بھاری برف باری ، تیز ہواؤں اور درجہ حرارت کے غیر معمولی طور پر کم ہونے کی وجہ سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔
اسپین کے ’ال منڈو‘ نے منگل کو بتایا کہ پیر کی شام کو ویلنسیا کی موگینٹ میونسپل میں تقریبا 60 سال کا ایک شخص سیر کے لئے باہر گیا اور’ ہائپوتھرمیا‘ کی وجہ باہر بیہوش ہو گیا۔ بعد میں اس کی موت ہو گئی۔
اس دوران اخبار ’ال پیس‘ نے تین دیگر افراد کی موت کی اطلاع دی ہے۔ اتوار کو آسٹوريا میں ایک گاڑی کی زد میں آنے سے ایک شخص کی تب موت ہو گئی جب وہ اپنی گاڑی کے ٹائروں پر ’اسنو چین‘ فٹ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بھاری برفباری کی وجہ سے ایک تیز رفتار ڈرائیور نے گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو دیا،جس سے یہ حادثہ ہوا۔
صوبہ اویلا میں ایک اور شخص کی موت تیز ہواؤں کی وجہ سے چھت سے ٹائل گرنے کی وجہ سے ہو گئی۔ اس کے علاوہ گانڈيا میونسپل میں، ایک بے گھر عورت کی انتہائی سردی کی وجہ سے سڑک پر موت ہوگئی۔
اسپوتنک