SportsPosted at: Jun 9 2023 5:29PM اتھلیٹ اسپیشل اولمپک میں ملک کی عزت میں اضافہ کریں گے:ٹھاکر
نئی دہلی،9جون(یو این آئی) نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر نے 2023اسپیشل اولمپک موسم گرما کے کھیلوں کے لئے ہندوستانی ٹیم کو الوداع کہتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ہندوستانی اتھلیٹ ضرور ملک کی شان میں اضافہ کریں گے۔
اسپیشل اولمپک ہندوستان نے برلن میں ہونے والے کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے 255رکنی ہندوستانی ٹیم کو روانہ کرنے سے پہلے جمعرات کو یہاں جواہرلال نہرو اسٹیڈیم میں الوداعی تقریب منعقد کی۔
ہندوستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے لئے ایک مشعل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو 26مئی کو دہلی میں شروع ہوکر پورے ہندوستان کا دورہ کرتے ہوئے دہلی میں ہی مکمل ہوا ۔