image
Friday, Mar 29 2024 | Time 00:55 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

روپ کی رانی اداکاری کی ملکہ سری دیوی

روپ کی رانی   اداکاری کی ملکہ سری دیوی

13اگست سالگرہ کے موقع پر
ممبئی، 12 اگست (یو این آئی)بالی وڈ کی سپراسٹار اداکارہ سری دیوی کا اصل نام سری یمّا ینگر تھا۔
ان کی پیدائش 13 اگست 1963 کو تامل ناڈو کے ضلع شیوکاشی میں چھوٹے سے گاؤں مینم پٹی میں ہوا تھا۔
ان کے والد تمل اور والدہ تیلگو تھیں جن کے نام ائیپن اور راجیشوری تھے۔
ان کے والد پیشے سے ایک وکیل تھے۔
سری دیوی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز محض چار برس کی عمرمیں تامل فلم سے کیا تھا۔
سال 1976 تک انہوں نے جنوبی ہند کی کئی فلموں میں بچوں کے کردار ادا کئے۔
بطور اداکارہ ان کی پہلی تامل فلم مندرو مودیچی تھی۔

سال 1977 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم’ 16 بھیانتھنلے‘ کی کامیابی کے بعد سری دیوی کی ایک اسٹار اداکارہ کے طور پر شناخت قائم ہوئی۔
ہندی فلموں میں ان کے کیریئر کی پہلی فلم سال 1979 میں ریلیز ہونے والی ’سولہواں ساون‘ تھی۔
لیکن یہ فلم ناکام ثابت ہوئی۔
اس کے بعد سری دیوی نے بالی وڈ فلمی صنعت چھوڑکر دوبارہ جنوبی ہند کی فلموں کا رخ کیا۔
اس کے بعد سال 1983 میں انہوں نے ایک بار پھر بالی وڈ کا رخ کیا اور وہ فلم ہمت والا میں جتیندر کے ساتھ نظر آئیں۔
ہمت والا کی کامیابی کے بعد وہ ہندی فلموں میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1055

image