image
Tuesday, Feb 18 2020 | Time 03:04 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

روپ کی رانی اداکاری کی ملکہ سری دیوی

روپ کی رانی   اداکاری کی ملکہ سری دیوی

13اگست سالگرہ کے موقع پر
ممبئی، 12 اگست (یو این آئی)بالی وڈ کی سپراسٹار اداکارہ سری دیوی کا اصل نام سری یمّا ینگر تھا۔
ان کی پیدائش 13 اگست 1963 کو تامل ناڈو کے ضلع شیوکاشی میں چھوٹے سے گاؤں مینم پٹی میں ہوا تھا۔
ان کے والد تمل اور والدہ تیلگو تھیں جن کے نام ائیپن اور راجیشوری تھے۔
ان کے والد پیشے سے ایک وکیل تھے۔
سری دیوی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز محض چار برس کی عمرمیں تامل فلم سے کیا تھا۔
سال 1976 تک انہوں نے جنوبی ہند کی کئی فلموں میں بچوں کے کردار ادا کئے۔
بطور اداکارہ ان کی پہلی تامل فلم مندرو مودیچی تھی۔

سال 1977 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم’ 16 بھیانتھنلے‘ کی کامیابی کے بعد سری دیوی کی ایک اسٹار اداکارہ کے طور پر شناخت قائم ہوئی۔
ہندی فلموں میں ان کے کیریئر کی پہلی فلم سال 1979 میں ریلیز ہونے والی ’سولہواں ساون‘ تھی۔
لیکن یہ فلم ناکام ثابت ہوئی۔
اس کے بعد سری دیوی نے بالی وڈ فلمی صنعت چھوڑکر دوبارہ جنوبی ہند کی فلموں کا رخ کیا۔
اس کے بعد سال 1983 میں انہوں نے ایک بار پھر بالی وڈ کا رخ کیا اور وہ فلم ہمت والا میں جتیندر کے ساتھ نظر آئیں۔
ہمت والا کی کامیابی کے بعد وہ ہندی فلموں میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1055

فلم

فلم فیئر ایوارڈ میں گلی بوائے نے مچائی دھوم، رنویر اور عالیہ فاتح

ممبئی ، 16 فروری (یو این آئی) 65 ویں فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب میں فلم ’گلی بوائے‘ کے لئے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کوبہترین اداکار و اداکارہ کے ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔

رادھے

رادھے میں اپنا مشہور ڈائیلاگ بولتے نظر آئیں گے سلمان خان

ممبئی 15 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی ‘ میں اپنا مشہور ڈائیلاگ بولتے نظر آ سکتے ہیں۔

بالی

بالی ووڈ کی آن بان اور شان تھےپران

یوم پیدائش 12 فروری کے موقع پر ..
ممبئی، 11 فروری (یواین آئی) بالی ووڈ میں پران ایک ایسے اداکار تھے جنہوں 50اور 70 کی دہائی کے دوران فلم انڈسٹری میں ولن کا (منفی) کردار ادا کرنے والے تنہا حکمراں کی حیثیت سے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

حب

حب الو طنی کےنغمے لکھنے کے لئے مشہور تھے پردیپ

یوم پیدائش 6 جنوری پر خصوصی پیش کش
ممبئی 5 فروری (یو این آئی) یوں تو ہندوستانی سنیما کی دنیا میں بہادروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اب تک نہ جانے کتنے گیتوں کی تخلیق ہوچکی ہے لیکن ’اے میرے وطن کے لوگوں، ذرا آنکھ میں بھر لو پانی، جو شہید ہوئے ہیں ان کی ،ذرا یاد کرو قربانی ‘ جیسےگیت لکھنے والے وطن پرست رام چندر دویدی عرف پردیپ کے اس گیت کی بات ہی کچھ خاص ہے۔

سلمان

سلمان کو ہرفن مولا فنکار سمجھتے ہیں پربھودیوا

ممبئی، 11 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور کوریوگرافر و ہدایت کار پربھو دیوا دبنگ اسٹار سلمان خان کو ہرفن مولا فنکار مانتے ہیں۔

اسٹار

اسٹار کڈس کی وجہ سے دباؤ میں رہتی ہیں سارہ

ممبئی 02 فروری (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے ان پر کافی دباؤ رہتا ہے۔

بھومی

بھومی پیڈنیکر نے لیا ڈبہ چیلنج

ممبئی 17 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے ڈبہ چیلنج لے کر اپنی فٹنس کا راز بتایاہے اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے پچھلے دنوں ڈبہ چیلنج کا آغاز کیا تھا۔

بالی

بالی وڈ کے پہلے سپر اسٹار تھے راجیش کھنہ

29 دسمبر یوم پیدائش کے موقع پر..
ممبئی 28 دسمبر (یو این آئی)راجیش کھنہ کو بالی وڈ کا پہلا سپر اسٹار کہا جاتا ہے۔

باغی۔

باغی۔ 3 میں ’دس بہانے‘ نغمہ کو ری کریٹ کریں گے ٹائیگر شراف

ممبئی 27 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اپنی آنے والی فلم باغی۔

کامیڈی کنگ  کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

کامیڈی کنگ کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

ممبئی، 28 ستمبر (یو این آئی) اپنے مخصوص انداز، اسٹائل اورمزاحیہ آواز سے تقریباً پانچ دہائیوں تک ہنسانے اور گدگدانے والےمحمود نے فلم انڈسٹری میں کنگ آف کامیڈی کا درجہ حاصل کیا لیکن انہیں اس کے لئے کافی مشقت کرنا پڑی اوریہاں تک سننا پڑا کہ نہ تو وہ اداکاری کرسکتے ہیں اور نہ ہی کبھی اداکار بن سکتے ہیں۔

بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان

بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) دُنیا بھر میں شہنائی کو شناخت دلانےاور اسے خاص و عام میں مقبول بنانے والے معروف شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کی پیدائش21 مارچ 1916 کو بہار کے گاؤں (دمراؤں) ضلع بکسر کے پیغمبربخش اور والدہ مٹھاں کے گھر ہوئی تھی۔ بسم اللہ خان کے آباؤ اجداد بھوج پور ضلع بہار کے شاہی دربار میں نقار خانہ میں ملازم بھی تھے۔ان کے والد پیغمبر بخش خان مہاراجہ جودھ پور کے دربار میں شہنائی نواز تھے۔اس سے پہلے ان کےپردادا استاد سالار حسین خان اور دادا رسول بخش خان بھی دمراؤں کے شاہی دربار میں گاتےتھے۔ ماں باپ نے اُن کانام امیرالدین خان رکھا تھا لیکن دادا نے امیرخان کو بسم اللہ میں بدل دیا اور ہاتھ میں شہنائی تھما دی۔ چونکہ موسیقی انہیں میراث میں ملی تھی اسی لیے بچپن سے ہی موسیقی میں دلچسپی رکھنے والے بسم اللہ خان نے اپنے ماموں علی بحش سےشہنائی نوازی کی تعلیم حاصل کی اور پھر بعد میں بسم اللہ خان انہی کے ساتھ کاشی کے وشوناتھ مندر میں شہنائی بجانےلگے۔چار یا پانچ برس کی عمر میں بنارس آ گئے تھے۔

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

نئی دہلی، 15مئی(یو این آئی)رواں ماہ مئی میں کئی کردار جن میں گڈن تم سے نہ ہوپائے گا-کہ گڈن، بھابھی جی گھر پر ہیں کہ انگوری اور ہپو کی الٹن پلٹن کے راجیش اور کچھ دیگر کردار انتہائی دلچسپ کردار میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنے کنبوں کو دلچسپ انداز میں جدید سوچ کی طرف مائل کریں گے۔

image