OthersPosted at: Mar 30 2020 10:13PM بازار حصص میں مسلسل دوسرے دن گراوٹ،سینسکیس 1375 اور نفٹی 371پوائنٹ نیچے
ممبئی ،30 مارچ (یواین آئی)ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار کے پار پہنچنے سے اقتصادی سرگرمیوں پر بھاری دباؤ بڑھنے کے اندیشوں کی وجہ سے پیر کے روز مسلسل دوسرے دن بازار حصص میں گراوٹ درج کی گئی جس سے بی ایس ای کا سینسیکس 1375 اور نفٹی 371پوائنٹ نیچے آگیا اور سرمایہ کاروں کے 2اعشاریہ 85لاکھ کروڑ روپئے ڈوب گئے ۔
بی ایس ای کا 30شیئروں پر مشتمل سینسیکس 1375اعشاریہ 27پوائنٹ گرکر 28440اعشاریہ 32پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای )کا نفٹی 370اعشاریہ 90پوائنٹ پھسل کر 8281اعشاریہ 10پوائنٹ پر آگیا۔بڑی کمپنیوں کے مقابلہ چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی کمپنیوں پر حصص کی فروخت کا کم دباؤرہا۔بی ایس ای کا مڈکیپ 2اعشاریہ 13فیصداتر کر 10312اعشاریہ 98پوائنٹ پر او ر اسمال کیمپ ایک اعشاریہ 75فیصد پھسل کر 9330اعشاریہ 94پوائنٹ پر رہا۔
اس قبل ابتدائی کاروبار میں سینسیکس ایک ہزار پوائنٹس اور نفٹی 250 پوائنٹس ٹوٹ گئے تھے ۔جمعہ کے 29815.59 پوائنٹس کے مقابلہ میں سینسیکس آج 29226.56 پوائنٹس پر 590 پوائنٹس نیچے کھلا تھا ۔
عالمی سطح پربھی امریکہ ،یوروپ اور ایشیائی بازار سرخ نشان میں نظر آئے ۔
یواین آئی۔ایف اے