NationalPosted at: Nov 11 2024 6:53PM مرکزسے تین ریاستوں کو فائر سروسز کے لیے 725 کروڑ روپے منظور
نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں فائر سروسز کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کے لیے 725 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں پیر کے روز یہاں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے لیے 725.62 کروڑ روپے کے تین پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے جس میں "ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری" اسکیم ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق، کمیٹی نے چھتیس گڑھ کے لیے 147.76 کروڑ روپے، اڈیشہ کے لیے 201.10 کروڑ روپے اور مغربی بنگال کے لیے 376.76 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی میں مرکزی وزیر خزانہ، وزیر زراعت اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین بطور ممبر شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے ملک میں آفات کے موثر نظم کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ملک میں آفات کے خطرات میں کمی کے نظام کو مضبوط بنا کر آفات کے دوران جان و مال کے بڑے نقصان کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
مرکزی حکومت نے "ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری" کی اسکیم کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے تحت 5000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، 15 ریاستوں سے 2542.12 کروڑ روپے کی کل لاگت والی تجاویز کو پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔
اس سال کے دوران ریاستوں کو 21,026 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔ اس میں ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے 26 ریاستوں کو 14,878.40 کروڑ روپے، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے 15 ریاستوں کو 4,637.66 کروڑ روپے، ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ فنڈ سے 11 ریاستوں کو 1,385.45 کروڑ روپے اور قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ فنڈ سے 13 ریاستوں کو 13 کروڑ روپے شامل ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔