image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 12:56 Hrs(IST)
Election

کانگریس، ایس پی، بی ایس پی ’جھوٹ میو جیتے‘:نقوی

کانگریس، ایس پی، بی ایس پی ’جھوٹ میو جیتے‘:نقوی

رام پور،15اپریل(یو این آئی) مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے قد آور رہنما مختار عباس نقوی نے پیرکو کہا کہ کانگریس، سماج وادی پارٹی (ایس پی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) ’ستیہ میو جیتے‘ نہیں بلکہ ’جھوٹ میو جیتے‘ پر یقین رکھنے والی پارٹیاں ہیں۔
مسٹر نقوی نے یہاں رام لیلا میدان میں بی جے پی کے امیدوار جیا پردہ کے حق میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’گناہوں کے اتحاد کی جھوٹی کہانی‘ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’اچھی حکمرانی کی سنامی‘ کے سامنےذخس و خاشاک کے مثل ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کے خلاف کھڑاہوانے والا’گالی گینگ‘ خود اپنی متضاد حرکتوں سے عوام کی نظروں میں زوال پذیرہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ’ذات کے سیاسی ٹھیکیداروں‘ نے سب سے زیادہ ان ذاتوں کے حقوق کو نقصان پہنچایا جن کے ووٹوں کی سیڑھیاں چڑھ کر وہ اقتدار کی کرسی تک پہنچے ہیں۔ ذات و مذہب کے نام پر جگہ جگہ کھلے ’ووٹوں کی نیلامی مرکز‘ بند ہونے چاہئیں۔ ووٹ کا پیمانہ عوام کے قومی سروکار، ملک کی ترقی اور بہتر حکمرانی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 130 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے بغیر رکے اور تھکے مصروف کار ہیں۔وزیرا عظم کی قیادت میں ملک کی سکیورٹی، عزت اور ہمہ جہت ترقی یقینی ہے۔ مسٹر مودی نے بلا تفریق ذات و مذہب سے اوپر اٹھ کر ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کے عزم کو حقیق شکل دی ہے۔
بی جے پی کے قدآور رہنما نے کہا کہ لوک سبھا2019 کا الیکشن ’کنفیوژن سے پُر عظیم اتحاد‘ اور ’کمٹمنٹ سے بھرپور این ڈی اے‘ کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ’پاکھنڈی سیاسی پارٹیاں اور ان کے پٹے پیادے‘، ’گالی گینگ کے موگیمبو‘ بننے کی ہوڑ میں لگے ہیں۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ اپوزیشن مسٹر مودی کے خلاف منفی تشہیر کررہے ہیں۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مسٹر مودی کے لیے نازیبا زبان کا استعمال کرنے کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔ مسٹر گاندھی، محترمہ ممتا بنرجی، محترمہ مایاوتی، مسٹر اکھیلیش یادو میں ’گالی گینگ موگیمبو‘بننے کی ہوڑا چل رہی ہے۔ یہ تمام رہنما مسلسل جھوٹا اور من گھڑت بیان دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی مایوس کن اور ناکام سازش میں لگے ہوئے ہیں۔
یو این آئی، ایم اے۔

خاص خبریں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان : فوجی  کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان : فوجی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاررائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 10 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image