image
Sunday, May 27 2018 | Time 06:28 Hrs(IST)
Entertainment Share

....

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔
ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی،منجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔

پنکج کے گائے نغموں اور غزلوں کی حساسیت ان کی ذاتی زندگی میں بھی دکھائی دیتی تھی۔
وہ ایک سادہ دل اور نرم طبعیت کے انسان بھی ہیں جو دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھ کر اسے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک بار ممبئی کے ناناوتی ہسپتال سے ایک ڈاکٹر نے پنکج کو فون کیا کہ ایک شخص کے گلے کے کینسر کا آپریشن ہوا ہے اور اس کی آپ سے ملنے کی تمنا ہے. اس بات کو سن کر پنکج فوری طور پر اس شخص سے ملنے ہسپتال گئے اور نہ صرف اس کو گانا گا کر سنایا بلکہ اپنے گائے گانوں کا کیسٹ بھی دیا۔
بعد میں پنکج کو جب اس بات کا پتہ چلا کہ اس کے گلے کا آپریشن ہوگیا اوروہ اس بیماری سے آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہا ہے تو پنکج بہت خوش ہوئے۔

پنکج کو اپنے کیریئر میں کافی عزت و احترام حاصل ہوا۔
انہیں بہترین غزل گلوکار، كے ایل سهگل ایوارڈ، ریڈیو لوٹس ایوارڈ، اندرا گاندھی پریادرشنی ایوارڈ، دادا بھائی نوروجی ملینیم ایوارڈ اور آرٹسٹ ایوارڈ حاصل ہوئے۔
ساتھ ہی گائیکی کے میدان میں ان کی قابل ذکر خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں 2006 میں پدمشري ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

پنکج اب تک 40 البم کیلئے اپنی سریلی آواز پیش کر چکے ہیں۔
ان میں نشہ، حسرت، مہک، گھونگٹ، نشہ 2، افسانہ، آفرين، نشیلا، ہمسفر، خوشبو بہت مقبول ہیں۔
پنکج آج بھی اپنی سریلی آواز سے سامعین کو محظوظ کر رہے ہیں۔

یو این آئی۔
شا پ۔
0920
دلکش

دلکش اداؤں سے دیوانہ بنایا مادھوری دکشت نے

(سالگرہ 15 مئی کے موقع پر )
ممبئی، 14 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی۔

نیہا

نیہا دھوپیا رشتہ ازدواج میں منسلک

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار نیہا دھوپیا نے اپنی شادی کی اچانک خبر دے کر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

لیجنڈ

لیجنڈ گلوکار و اداکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

(نو مئی برسی کے موقع پر)
ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔

نرگس

نرگس کا کردار نبھانا باعث فخر: منیشا

ممبئی، 7 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ ان کے لئے آنجہانی اداکارہ نرگس دت کا کردار نبھانا باعث فخر کی بات ہے۔

حب

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

.. برسی 7مئی کے موقع پر ..
ممبئی،6مئی (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کرنےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

سلمان

سلمان خان ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں، محبوبہ مفتی سے ملاقات کی

سری نگر ، 25اپریل (یو ا ین آئی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان جو اپنی آنے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں وادی کشمیر میں ہیں، نے یہاں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ورن

ورن دھون فلم کے لئے 32 کروڑ روپے فیس لیں گے

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ہیرو ورون دھون اپنی آنے والی فلم کے لئے 32 کروڑ روپے کی فیس لینے جارہے ہیں۔

اداکارہ

اداکارہ نہیں ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں پونم ڈھلوں

ممبئی، 17 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار پونم ڈھلوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کو محظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

درد

درد بھرے نغموں کے شہشاہ تھے سہگل

نئی دہلی، 11 اپریل (یو این آئی) سہگل کا پورا نام کندن لال سہگل تھا۔

اکتوبر

اکتوبر کو خاص فلم مانتے ہیں ورون دھون

ممبئی، 10 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رون دھون فلم ’اکتوبر‘ کو خاص مانتے ہیں۔

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنی دیول باکس آفس پر، ٹائیگر شراف سے ٹکرانا نہیں چاہتے ہیں۔ سنی دیول، بالی دیول اور دھرمیندر اس برس اپنی ہٹ فلم یملہ پگلا دیوانہ کا تیسرا سیکول’ یملہ پگلا دیوانہ پھر سے‘ لیکر آرہے ہیں۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ 30 مارچ فائنل ہوئی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز پوسٹ پونڈ ہوچکی ہے۔ 30 مارچ کو ہی ٹائیگر شراف کی ایکشن فلم باغی۔2 ریلیز ہورہی ہے۔ یملہ پگلا دیوانہ۔3 کی ریلیز ملتوی ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ سنی دیول کسی فلم سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

image