image
Thursday, Aug 16 2018 | Time 19:29 Hrs(IST)
  • ملک نے عظیم سپوت کھودیا: واجپئی کی وفات پررہنماوں کا خراج عقیدت
  • نہیں رہے ہندوستانی سیاست کے اجات شترو: ستیہ پال ملک
  • ہندستان نے ایک عظیم رہنما کھو دیا: بھیم سنگھ
  • آسام میں بنگلہ دیشی ٹیچر گرفتار
  • گلبرگہ کرناٹک کے عازم حج کا مکہ معظمہ میں انتقال
  • حج کیمپ2018 کا کامیاب اختتام‘ تمام عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے
  • واجپئی کی رحلت میرا ذاتی نقصان ہے: عمر عبداللہ
  • جیفری بائیکاٹ کی ہندستانی ٹیم پر تنقید
  • آسٹریلیا کرکٹ کو اسمتھ اور وارنر کی ضروت : وارن
  • ڈیویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدہ ہوکر خوش
  • جھانسی کی رانی کا کردار ادا کریں گی کنگنا رناوت
  • اسٹیڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوچ مقرر
  • ایرون فنچ بلے بازوں میں ٹاپ رینک کھلاڑی بن گئے
  • وکٹوریا آزارنکاکو وائلڈ کارڈ انٹری
Entertainment Share

....

143فلموں میں اداکاری کا جوہر دکھانے والے بھارت بھوشن نے مشہور زمانہ شاعرمرزاغالب پر مبنی فلم’مرزا غالب‘ میں غالب کے کردار کو اس قدر خوب صورت انداز میں نبھایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ غالب بذات خود ہی پردے اتر آئے ہیں۔
دل چھونے والی غزلوں‘ بہترین مکالموں اورعمدہ اداکاری کی بدولت اس فلم کونیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہوں نے اپنی محنت اور مسلسل جد و جہد کی بدولت فلمی دنیا میں اپنا علاحدہ مقام بنایا۔
اشوک کمار‘ دلیپ کمار‘ راج کپور اور دیوآنند جیسے اہم اداکاروں کی موجودگی میں انہوں اپنی الگ جگہ بنائی۔
ان کی اہم فلموں میں بھکت کبیر(1942)‘ شری چیتینہ مہاپرھو(1954)‘مرزا غالب(1954)‘رانی روپ متی(1957)‘ سوہنی مہیوال(1958)‘ سمراٹ چندر گپت(1958)‘کوی کالی داس(1959)‘ سنگیت سمراٹ تان سین (1962)‘نواب سراج الدولہ(1967)وغیرہ شامل ہیں۔

1964میں انہوں نے فلم ’دوج کا چاند‘ خود بنائی۔
لیکن بری طرح فلاپ ہونے کے بعد انہوں نے فلم سازی سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
1967میں ریلیز ہونے والے فلم ’تقدیر‘ بطور ہیرو ان کی آخری فلم تھی۔
انہوں نے چھوٹے پردے پر بھی ’’ بے چارے گپتاجی اور دشا ‘‘ جیسے سیریلوں میں بھی کام کیا۔

27جنوری 1992کو یہ عظیم اداکار اس دنیا سے رخصت ہوگیا ۔
بھارت بھوشن کا زریں عہد اور ان کی اداکاری کو لوگ کبھی بھی نہیں بھلاپائیں گے۔

یو این آئی۔
شاپ۔
1211
ایلو

ایلو ایلو گرل منیشا کوئرالہ 48 برس کی ہوگیئں

ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) نوے کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص شناخت بنانے والی بالی وڈ کی ایلو ایلو گرل منیشاکوئرالہ آج 48 برس کی ہوگئیں۔

ہمہ

ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار سیف علی خان

16 اگست سالگرہ کے موقع پر...
ممبئی، 15 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا شمار ایک ایسے ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار کے طور پرہوتا ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے ہیرو، معاون اداکار اور منفی کردار کے ذریعے فلم ناظرین کو اپنا دیوانہ بنائے ہوئے ہیں۔

راکھی

راکھی نے اپنے رومانوی انداز سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

15 اگست سالگرہ کے موقع پر جاری
ممبئی 14 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ میں راکھی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے ستر اور اسی کی دہائی میں اپنی رومانوی اور جذباتی اداکاری سے ناظرین کومحظوظ کردیا۔

فلم

فلم ’بھارت‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر ناراض ہوئے سلمان

ممبئی، 7 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والے فلم بھارت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ناراض ہوگئے۔

کاجول

کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے مضبوط شناخت بنائی

ممبئی 4 اگست (یو این آئی) ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا اور اداکاراؤں کو محض ’شوپيس‘ کے طور استعمال کیے جانے کے نظریات کو بدل کر سلور اسکرین پر اپنی ایک مضبوط شناخت بنالی ۔

ہدایت

ہدایت کاری کے شعبے میں ہاتھ آزما سکتی ہیں ایشوریہ رائے

ممبئی، 4 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے اب ہدایت کاری کے شعبے میں قسم آزمانا چاہتی ہیں۔

کبھی

کبھی الوداع نہ کہنا ...

4اگست یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی 3 اگست (یواین آئی)زندگی کے انجانے سفر سے بے حد محبت کرنے والے ہندی سنیما کے عظیم گلوکار کشور کمار کی پیدائش مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں 04 اگست 1929 کو متوسط ​​بنگالی خاندان میں ایڈووکیٹ کنجی لال گانگولی کے گھر میں ہوئی ۔

سلمان

سلمان خاں500 ڈانسروں کے ساتھ رقص کریں گے

نئی دہلی، 04 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان آنے والی فلم ’ بھارت‘ میں 500 ڈانسروں کےساتھ رقص کرتے نظر آئیں گے۔

جانی

جانی واکر: میں ممبئی کا بابو نام میرا انجانہ

(29 جولائی برسی کے موقع پر جاری)
ممبئی، 29 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنی زبردست مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں گدگدی پیدا کرنے والے، ہنسی کے شہنشاہ جانی واکر کو بطور اداکار اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے بس کنڈکٹر کی نوکری بھی کر نی پڑی تھی۔

سنجے

سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار

29 جولائی سالگرہ کے موقع پر..
ممبئی 29 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ میں سنجے دت کا نام ان چنندہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے تقریبا تین دہائی سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دل میں آج بھی ایک خاص مقام بنا رکھا ہے۔

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنی دیول باکس آفس پر، ٹائیگر شراف سے ٹکرانا نہیں چاہتے ہیں۔ سنی دیول، بالی دیول اور دھرمیندر اس برس اپنی ہٹ فلم یملہ پگلا دیوانہ کا تیسرا سیکول’ یملہ پگلا دیوانہ پھر سے‘ لیکر آرہے ہیں۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ 30 مارچ فائنل ہوئی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز پوسٹ پونڈ ہوچکی ہے۔ 30 مارچ کو ہی ٹائیگر شراف کی ایکشن فلم باغی۔2 ریلیز ہورہی ہے۔ یملہ پگلا دیوانہ۔3 کی ریلیز ملتوی ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ سنی دیول کسی فلم سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

image