EntertainmentPosted at: Mar 21 2023 12:54PM راج کمار سنتوشی کی فلم میں کام کریں گی سویٹی چھابڑاممبئی، 21 مارچ (یو این آئی) بھوجپوری سنیما کی معروف اداکارہ سویٹی چھابڑا بالی ووڈ ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی فلم میں کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔سویٹی چھابڑا نے راج کمار سنتوشی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس ملاقات کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ وہ دو سال بعد پھر سے فلموں میں کم بیک کریں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ سویٹی راج کمار سنتوشی کی کسی ہندی فلم میں نظر آ سکتی ہیں۔ سویٹی چھابڑا ہمیشہ اپنے بولڈ اور گلیمرس انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں اور آج کل وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔یو این آئی۔ شا پ۔ 1253