EntertainmentPosted at: Mar 24 2023 1:42PM پردیپ پانڈے چنٹو اور کاجل راگھوانی کی فلم 'عشق' کا ٹریلر ریلیزممبئی، 24 مارچ (یو این آئی) پردیپ پانڈے چنٹو اور کاجل راگھوانی اسٹارر فلم عشق کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم عشق کا ٹریلر انٹرٹینمنٹ رنگیلا کے آفیشل یوٹیوب سے ریلیز ہوا ہے۔ ٹریلر میں پردیپ پانڈے چنٹو اور کاجل راگھوانی کی لو کیمسٹری نظر آ رہی ہے۔ رائٹر ڈائریکٹر اور پروڈیوسر راجکمار آر پانڈے کی فلم عشق میں وکرانت سنگھ راجپوت اور شوبھی شرما بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم 'عشق' کے مصنف، پروڈیوسر اور ہدایت کار راجکمار آر پانڈے ہیں۔ عشق کے نغمے راجکمار آر پانڈے اور سمیت سنگھ چندر ونشی نے لکھے ہیں۔ موسیقی راجکمار آر پانڈے کی ہے۔ ڈی او پی مہیش وینکٹ ہیں۔ ایکشن پردیپ کھڑکا اور کوریوگرافی پپو کھنہ اور کنو مکھرجی کی ہے۔ فلم میں اداکار پردیپ پانڈے چنٹو، کاجل راگھوانی، شوبھی شرما، وکرانت سنگھ راجپوت، راج پریمی اور دیگر فنکار شامل ہیں۔یو این آئی۔ شا پ۔ 1341