EntertainmentPosted at: Sep 17 2023 2:51PM این ٹی آر جونیئر کو ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیاممبئی، 17 ستمبر (یو این آئی) جنوبی ہند کے فلموں کے سپر اسٹار این ٹی آر جونیئر کو فلم آر آر آر کے لیے ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔مین آف ماسیس این ٹی آر جونیئر نے بلاک بسٹر فلم آر آر آر میں بہترین اداکاری کے لیے ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز میں بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آر آر آر میں این ٹی آر جونیئر نے کومارام بھیم کے کردار کو زندہ کردیا تھا۔ ایک قبائلی رہنما، پرجوش اور نڈر کومارام بھیم کا این ٹی آر جونیئر کے ذریعہ ادا کیاگیا کردار شائقین کو بہت پسند آیاتھا۔آرآرآر کی ٹیم اوراپنے مداحوں کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے، این ٹی آر جونیئر نے کہا، میں اپنے ساتھی اداکار، میرے بھائی، میرے دوست چرن کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے آرآرآر کی حمایت کے ستون کے طور پر میرے ساتھ کھڑے ہوئے۔ میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا پسند کروں گا۔ میں اپنے فینس کو سلام پیش کرتا ہوں جو میرے تمام اتار چڑھاو میں ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔ آپ ہر وقت میرے تعاون کے ستون رہے ہیں۔ این ٹی آر جونیئر اس وقت فلم دیوارا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو کہ 05 اپریل 2024 کو ہندوستان بھر میں ریلیز ہوگی۔یواین آئی۔الف الف