image
Monday, Jan 20 2025 | Time 01:40 Hrs(IST)
Entertainment

جنید خان اور خوشی کپور کی فلم ’لویاپا‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی، 11 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان اور بونی کپورو سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی آنے والی فلم لویاپا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

جنید خان اور خوشی کپور کی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم 'لویاپا' اپنے اعلان کے بعد سے ہی کافی دھوم مچا رہی ہے۔
میکرز نے اب ٹریلر جاری کر دیا ہے۔

ٹریلر کا آغاز جنید خان اور خوشی کپور کے ایک تفریحی منظر سے ہوتا ہے، جس میں ایک نوجوان جوڑے کی کہانی دکھائی جاتی ہے۔
جب وہ اپنے موبائل فون کا تبادلہ کرتے ہیں تو ان کی زندگی ایک دوسرے پر ظاہر ہوتی ہے۔
یہیں سے اصل مزہ اور ڈرامہ شروع ہوتا ہے۔
جیسے ہی پوشیدہ راز منظر عام پر آتے ہیں، ٹریلر آج کی نسل میں رشتوں کو ایک نئی شکل دیتا ہے۔

فینٹم اسٹوڈیوز اور اے جی ایس انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ تیار کردہ اور ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی، 'لویاپا' 07 فروری کو ریلیز ہوگی۔

یو این آئی۔
ایم جے
image