InternationalPosted at: May 26 2018 11:01AM روہنگیا بچے پوری دنیا کی ذمہ داری: پرینکا چوپڑہ
ڈھاکہ 26 مئی (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر پرینکا چوپڑہ نے روہنگیا بچوں کے تیئں دنیا کے تمام ممالک سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزین روہنگیا بچے دنیا کی ذمہ داری ہیں اور ہر بچے کو بہتر مستقبل اور انسانیت کو اپنا تعاون دینے کا حق ہے۔
محترمہ چوپڑہ نے بنگلہ دیش کے كاكس بازار میں دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ کے چار روزہ دورے کے بعدراجدھانی ڈھاکہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’ہر بچے کو بہتر مستقبل اور انسانیت کو اپنا تعاون دینے کا حق ہے‘‘۔
روہنگیا پناہ گزینوں پر پڑی مانسون کی مار کا اشارہ کرتے ہوئے محترمہ چوپڑہ نے کہا’’بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ روہنگیا بچے دنیا کی ذمہ داری ہیں۔ ان کے پاس کہیں بھی جانے کا کوئی متبادل نہیں ہے ان کے پاس ایسا کچھ بھی نہیں ہے جسے وہ اپنا کہہ سکیں‘‘۔
محترمہ چوپڑہ نے خبردار کیا کہ بچوں کی ایک نسل تعلیم کے بغیر تشدد کا آسان نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا ’’کیا ہمیں ابھی مزید نفرت پھیلانی ہے؟ اگر ہمارے بچوں کے ساتھ ایسا ہوگا تو کیا ہوگا؟ عالمی شہری ہونے کے ناطے یہ بچے پوری دنیا کی ذمہ داری ہیں جن بچوں کے لئے میں کام کرتی هوں و وہ میرے بچے ہیں” ۔
جاری۔ یو این آئی۔ شا پ۔ 0954