InternationalPosted at: Aug 20 2018 11:20AM شمال مشرقی نائیجریا میں دہشت گردانہ حملہ، کم از کم 19 ہلاک
میدوگوری، 20 اگست (رائٹر) شمال مشرقی نائیجریا کے ایک گاؤں میں اتوار کی صبح ایک دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 19 لوگ مارے گئے۔
یہ حملہ بورنو ریاست میں گزمالا علاقے کے میلاری گاؤں میں صبح تقریباً دو بجے ہوا۔ اباچا عمر نامی شخص نے بتایا کہ اس حملے میں اس کے چھوٹے بھائی سمیت 19 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
عمر نے مزید بتایا کہ حملے سے تین دن قبل انتہاپسندوں کو گاؤں کے چاروں طرف دیکھا گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے گڈمبلی شہر کے نزدیک تعینات فوج کو اس سلسلے میں مطلع کیا تھا لیکن اس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔
مونگونو میں بے گھر لوگوں کی مدد کرنے والے ایک امدادی کارکن نے بتایاکہ اس علاقے کے گاؤں کے سینکڑوں لوگ کیمپوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔
رائٹر۔ این یو۔