InternationalPosted at: Jan 13 2019 10:20AM اسرائیل نے فلسطینی حماس کی دو زیری زمین خدمات پر حملہ کیا
تل ابیب، 13 جنوری (اسپوتنك) اسرائیلی طیارے نے غزہ پٹی سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں فلسطینی تحریک حماس کی دو زیر زمین بنیادی خدمات پر حملہ کیا۔ اسرائیل کے حفاظتی دستوں (آئی ڈی ایف) کی پریس سروس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
جاری کئے گئے بیان کے مطابق سنیچر کی رات غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب ایک راکٹ داغا گیا۔ اس کے جواب میں آئی ڈی ایف کے جیٹ فائٹر طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس کی زیر زمین دو بنیادی خدمات کو نشانہ بنایا۔ ہم اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے لئے کام جاری رکھیں گے۔
اس سے قبل آئی ڈی ایف پریس سروس نے بتایا کہ ہفتے کی شام غزہ پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا تھا جو اسرائیل کی علاقائی کونسل سدوت نگیف کے علاقے میں پھٹا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اسپورتنک۔ این یو۔