image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 13:38 Hrs(IST)
International

بنگلہ دیش کے سابق صدر جنرل ارشاد کا انتقال

بنگلہ دیش کے سابق صدر جنرل ارشاد کا انتقال

ڈھاکہ،14جولائی(یواین آئی)بنگلہ دیش کے سابق صدر اور جاتیہ پارٹی کے صدر حسین محمد ارشاد کا اتوار کی صبح یہاں کے مشترکہ فوجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔وہ 89برس کے تھے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضا الشمیم نے بتایا کہ مسٹر ارشاد نے آج صبح سات بج کر 45منٹ پر آخری سانس لی۔انہوں نے بتایا کہ سابق فوجی افسر مسٹر ارشاد کو گزشتہ کچھ مہینوں سے ان کی خراب صحت کےوجہ سے کئی بار اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔
مسٹر ارشاد نے فوج کے سربراہ رہتے ہوئے1982میں اقتدار پر قبضہ کرلیاتھا اور اگلے سال یعنی 1983میں اپنے صدر ہونے کا اعلان کردیاتھا۔انہوں نے 24اپریل 1982کو اس وقت کے صدر عبدالستار کے خلاف بغیر خون بہائے تختہ پلٹ کو انجام دیا تھا۔انہوں نے بعد میں جاتیہ پارٹی کی تشکیل کی اور سال 1986میں متنازعہ طریقے سے انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔
مسٹر ارشاد 1990 تک بنگلہ دیش کے صدر رہے تھے اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اور حالیہ وزیراعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں جمہوریت کے حامی عوامی انقلابات کی وجہ سے انہیں استعفی دینا پڑاتھا۔وہ 1991 میں رنگ پور -3پارلیمانی حلقے سے لوک سبھا کےلئے منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے سبھی عام انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان : فوجی  کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان : فوجی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاررائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 10 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image