InternationalPosted at: Jun 30 2020 2:50PM دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے متاثرین کی تعداد 1.02 ہوئی
بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی، 30 جون (یو این آئی) عالمی وبائی کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پھیلاؤ میں اضاہ ہوتا جارہا ہے اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں 1.02 کروڑ ہوگئی ہے اور تعداد اموات کی تعداد بھی پانچ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10275599 تک جا پہنچی ہے جبکہ 504830 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کووڈ ۔19 کے معاملے میں، امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے لحاظ سے ، امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا انفیکشن کے 18522 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی کل تعداد 566840 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 418 اموات کے ساتھ تعداد اموات 16893 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 215125 فعال معاملے ہیں اور اب تک 334822 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔