InternationalPosted at: Sep 16 2020 9:11AM نیوزی لینڈ : اسکول بس اور ٹرین کی ٹکرمیں ایک ہلاک ، 40 زخمی
ویلنگٹن ، 16 ستمبر (ژنہوا) نیوزی لینڈ کے شہر نیو نارتھ پامیراسٹون کے قریب بدھ کے روز ٹرین اور اسکول بس کی ٹکر میں ایک بچہ ہلاک اور چھ بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں بس کی خاتون ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ فیلڈنگ ہائی اسکول کی بس ڈرائیور ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ تب ہی بس پیچھے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی ۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پیش آیا۔
پولیس اس حادثہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چھ بچوں کو پامیراسٹون نارتھ اسپتال لایا گیا۔ پولیس کے مطابق ان بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ حادثے کے بعد ایمرجنسی سروس موقع پر موجود تھی۔ متعدد بچوں کے والدین اپنے بچوں کو لینے کے لئے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
ژنہوا،اظ