image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 12:43 Hrs(IST)
International

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی جگہ خالی کرانے کے لیے پولیس کی کارروائی

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی جگہ خالی کرانے کے لیے پولیس کی کارروائی

اسلام آباد، 14 مئی (یو این آئی) پاکستان پولیس نے سیالکوٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے مقام کو خالی کرانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے بغیر اجازت مسیحی برادری کی ملکیتی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کیا تھا جس کی بنیاد پر پولیس نے جگہ خالی کرانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
قبل ازیں سیالکوٹ کی ضلع انتظامیہ نے مسیحی برادری کے اعتراضات کے بعد پی ٹی آئی کی ریلی کے انعقاد کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسیحی برادری نے پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی ملکیتی جگہ پر جلسہ کرنے کی کال کی مخالفت کی تھی اور اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت پارٹی کے سینکڑوں کارکن جلسے کی تیاریوں کے لیے گراؤنڈ پہنچ گئے۔ اس دوران ڈار اور ان کے حامیوں کو پولیس نے دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا کہ مسیحی برادری کی درخواست پر سی ٹی آئی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور انتظامیہ پارٹی کو جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کو تیار ہے۔ تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کی۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ آنے والے مہینوں میں مغربی افریقی ملک نائجر سے 1000 امریکی فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے کے الزام میں چین کے تین اور بیلاروس کے ایک ادارے پر پابندی عائد کی ہے۔

...مزید دیکھیں
این ایچ آر سی نے معروف کشمیری پنڈت کا قتل کیس بند کیا، چیف سکریٹری کو 'انسانی اپروچ' پر کیس سے نمٹنے کی ہدایت دی

این ایچ آر سی نے معروف کشمیری پنڈت کا قتل کیس بند کیا، چیف سکریٹری کو 'انسانی اپروچ' پر کیس سے نمٹنے کی ہدایت دی

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری کو سال 1990 میں ایک معروف کشمیری پنڈت اور ان کے بیٹے کے قتل معاملے میں 'انسانی اپروچ' کی بنیادوں پر جانچ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہے۔

...مزید دیکھیں
روسی صحافی ایریمن کی موت کی تحقیقات ہو: اقوام متحدہ

روسی صحافی ایریمن کی موت کی تحقیقات ہو: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 20 اپریل (یو این آئی) اقوام متحدہ نے روسی صحافی ایریمن کی پراسرار موت کے واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image