
نئی دہلی، 03 جنوری (یو این آئی) ہنڈن برگ کے معاملے پر لوک سبھا میں جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی نہیں چل سکی اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی 2 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ایوان کے وسط میں ہی ہنگامہ شروع کردیا اور نعرے بازی شروع کردی۔
...مزید دیکھیں 
ترواننت پورم، 3 فروری (یو این آئی) کیرالہ کے وزیر خزانہ کے این بال گوپال نے جمعہ کو اسمبلی میں پنارائی وجین حکومت کا دوسرا مکمل بجٹ پیش کیاسال 2016 کے اسمبلی انتخابات میں 91 سیٹوں کے مقابلے 2021 میں 140 اسمبلی سیٹوں میں سے 99 سیٹیں جیت کر مسلسل دوسری میعاد کے لیے اقتدار میں آنے والی سی پی آئی (ایم) کی زیرقیادت حکومت کا یہ دوسرا مکمل بجٹ ہے مسٹر بال گوپال نے کہا کہ موجودہ معاشی سست روی کے پیش نظر حکومت عام لوگوں پر بوجھ ڈالے بغیر اضافی وسائل اکٹھا کرنے کے لیے جرات مندانہ قدم اٹھا رہی ہے۔
...مزید دیکھیں 
جموں،3 فروری(یو این آئی) فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ (ایف اے اے)پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے جمعے کے روز جموں کے چھ اضلاع میں 37مقامات پر چھاپے مارے جس دوران اہم کاغذات کو ضبط کیا گیا اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے جموں کے چھ اضلاع ڈوڈہ ، ریاسی ، راجوری ، سانبہ اور اُدھم پور میں بیک وقت چھاپے مارے معلوم ہوا ہے کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات کے پرچے قبل از وقت افشاں ہونے کے معاملے میں سی بی آئی نے چھ اضلاع میں 37 مقامات پر چھاپے مارے اور رہائشی مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی ۔
...مزید دیکھیں 
ینگون، 3 فروری (یو این آئی) مشرقی ایشیائی ملک میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل نے چار جنوبی علاقوں کے 37 شہروں اور چار ریاستوں میں مارشل لاء کا اعلان کیا ہے جمعرات کی رات کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق، 37 شہر ساگینگ ریجن سے، 11 چِن ریاست سے، سات میگ وے اور باگو ریجن سے پانچ پانچ، کیاہ ریاست سے چار، تنینتھائی ریجن اور کائین اور مون ریاست سے بالترتیب دو دو ہیں۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر،3 فروری (یو این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دو ہفتوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے اور گلمرگ سرد ترین جگہ رہی ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
...مزید دیکھیں 
حیدرآباد، 3 فروری (یو این آئی) نامور فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر اور اداکار کاسینادھونی وشواناتھ کا جمعرات کی رات بزرگی سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے یہاں انتقال ہوگیا ان کی عمر 92 برس تھی خاندانی ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق وشواناتھ کافی عرصے سے بیمار تھے اور بزرگی سے متعلق مسائل تھے مسٹر وشوناتھ نے کل دیر رات ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) اڈانی گروپ پر ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹ پر اپوزیشن پر ہنگامہ آرائی کے سبب جمعہ کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
...مزید دیکھیں