NationalPosted at: Sep 19 2018 8:54PM پاکسان رینجرس کی بلااشتعال فائرنگ سے بی ایس ایف جوان شہید
نئی دہلی ، 19 ستمبر (یو این آئی ) باٖ ٖٖٖٖٖٖڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) کا ایک جوان منگل کے روز پاکسانی رینجرس کی بلا اشتعال گولہ باری میں شہید ہوگیا۔بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرس
کے سامنے سخت احتجاج کیا ہے ۔
بی ایس ایف کی ایک ٹیم منگل کی صبح پونے گیارہ بجے جموں کے رام گڑھ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر باڑ کے پار سرکنڈوں کو کاٹنے کے لئے گئی تھی۔ پاکستانی رینجرز نے ٹیم پر بلا اشتعال
فائرنگ شروع کردی ۔ ہندوستانی جوانوں نے بھی اس کا جواب دیا اور وہ باڑ کے اس پار واپس آ گئے۔ بعد میں جوانوں نے دیکھا کہ ان کا ایک ساتھی واپس نہیں لوٹا ہے ۔
کمپنی کے ہیڈکوارٹر سے ٹیم کے ساتھ اس پورے علاقے کی سرگرمی کے ساتھ تلاشی کی گئی۔کافی دیر کی تلاش کے بعد ہیڈکانسٹیبل نریندر سنگھ کی لاش سرکنڈوں کی جھاڑیوں کے درمیان سے برامد ہوئی ۔ ان کی گردن سمیت بدن کے اوپری حصے میں گولوں کے کئی نشان تھے ۔بی ایس ایف کے مطابق انہوں نے پاکستانی رینجرز کے ساتھ سیکٹر سطح پر بات چیت میں اس معالے کو اُٹھاکر کڑا احتجاج درج کروایا ۔ ذرائع کے مطابق بی ایس ایف نے ڈائریکٹر جنرل فوجی آپریشنز سے بھی پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت میں اس معاملے کو اُٹھانے کی اپیل ہے ۔
بی ایس ایف کے جوانوں کی ٹیم عام طور پر جنگلی گھاس اور جھاڑیوں کو کاٹنے کے لئے باڑ کوپار کرتی رہتی ہے تاکہ گشت کرنے والے جوانوں کی سرحد پر دور دور تک نظر رکھ سکیں۔ پاکستان کی
جانب اس مقام پر بند بنا ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ مزید حساس ہوجاتا ہے ۔ باڑ اور بین الاقوامی سرحد کے درمیان کا علاقہ دلدل والا ہے یہان جنگلی گھاس اور جھاڑیوں کی بھرمار رہتی ہے ۔
یواین آئی ۔