NationalPosted at: Dec 11 2018 11:00PM ہار جیت زندگی کا اہم حصہ ہے: مودی
نئی دہلی، 11 دسمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم مینڈیٹ کو شائستگی و انکساری سے تسلیم کرتے ہیں اور ہار جیت زندگی کا اہم حصہ ہے۔
مسٹر مودی نے آج اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ٹویٹ کرکے کانگریس کو جیت کی مبارک باد دی ۔
انہوں نے کہا’’میں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے لوگوں کو ان ریاستوں کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے شکریہ اداکرتاہوں‘‘۔
مسٹر مودی نے کہا’’آج کا فیصلہ ہمیں آگے کےلئے حوصلہ دے گا اور بی جے پی کارکنوں نے اسمبلی انتخابات میں دن رات کام کیا جس کے لئے میں نے ان کا شکرگذار ہوں‘‘۔
وزیر اعظم نے تلنگانہ میں مسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور میزورم میں میزو نیشنل فرنٹ کو الیکشن میں جیت کی مبارک باد دی ۔
یو این آئی،اظ