NationalPosted at: Dec 11 2018 11:59PM چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت بنانے کی راہ پر
نئی دہلی ،11 دسمبر (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں زوردار شکست ملی ہے اور راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت بنانے کی راہ پر ہے۔
کانگریس کو میزورم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور تلنگانہ میں تیلگو دیشم پارٹی کے ساتھ اتحاد کا اس کا داؤ ناکام ہو گیا ہے۔ تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) اور میزورم میں میزو نیشنل فرنٹ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
یو این آئی،اظ