NationalPosted at: Jan 13 2019 11:31AM سونا 375 اورچاندی220 روپے مہنگی
نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر دونوں قیمتی دھاتوں میں زبردست تیزی کے درمیان شادی سے متعلق زیورات کی مانگ میں اضافہ سے گزشتہ ہفتہ دہلی صرافہ بازار میں سونا ۔375 روپے کی چھلانک لگاکر 32 ہزار 875 فی دس گرام تک پہنچ گیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ چاندی کے سکے بنانے والوں نے بھی اپنی مصنوعات میں اضافہ کرکے تیزی دکھائی جس سے چاندی کی قیمت 220 روپے مہنگی ہوکر 39 ہزار 820 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی۔
لندن اور امریکہ سے ملی اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتہ لندن کا سونا 2.45 ڈالر کی ہفتہ وار اضافہ کے ساتھ جمعہ کے روز 1،287.35 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ فروری میں امریکی سونا بھی 1.15 ڈالر کی تیز ی کے ساتھ ہفتہ کے آخر میں 1،287.90 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
یو این آئی۔ ایم جے۔