NationalPosted at: Jun 12 2019 7:23PM مودی لوک سبھا میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے رہنما,راج ناتھ نائب رہنما اور راجیہ سبھا میں گہلوت لیڈر ہوں گے
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) سترہویں لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی پارٹی کے رہنما اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نائب رہنما ہوں گے جب کہ راجیہ سبھا میں مسٹر ارون جیٹلی کی جگہ مسٹر تھاور چند رگہلوت ایوان کے لیڈر ہوں گے۔
بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے دفتر کی طرف آج یہاں جاری پارلیمانی پارٹی کی مجلس عاملہ کی فہرست میں وزیر داخلہ امت شاہ کا نام مسٹر مودی کے بعد بی جے پی کے قومی صدر کے طور پر دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کیا گیا ۔
بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے دفتر کے سکریٹری سی بال سبرامنیم نے یہاں بتایا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی رہنمائی میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی مجلس عاملہ کی تشکیل منگل کو کی گئی ۔ وزیر دفاع مسٹر سنگھ کو لوک سبھا میں بی جے پی کا ڈپٹی لیڈر بنایا گیا ہے اور وہ ایوان میں مسٹر مودی کے بعد نمبر دو کی حیثیت میں ہوں گے۔ راجیہ سبھا میں سماجی انصاف تفویض اختیارات کے وزیر تھاورچند گہلوت کو راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈر اور ریلوے، کامرس اینڈ انڈسٹری کے وزیر پیوش گوئل کو ڈپٹی لیڈر بنایا گیا ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔