NationalPosted at: Jun 24 2019 9:59PM راجستھان بی جے پی کے ریاستی صدرکا ایمس میں انتقال
نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجستھان کے صدر مدن لال سینی کا آج یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال ہوگیا۔ انہیں 22 جون کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے یہاں داخل کرایا گیا تھا۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ان کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عوامی زندگی میں سب سے منسلک رہے۔ انہوں نے غمزدہ رشتہ داروں کے لئے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےان کی روح کی شانتی کی دعا کی۔
مسٹر سینی کو 30 جون، 2018 کو ریاستی بی جے پی کا صدر بنایا گیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔