NationalPosted at: Aug 20 2019 8:04PM وزیراعظم، لوک سبھا اسپیکر، کانگریس اور بی جے پی لیڈروں نے راجیو گاندھی کو یاد کیا
نئی دہلی، 20اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، سابق صدر پرنب مکھرجی، سابق نائب صدر حامد انصاری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو انکے 75ویں یوم پیدائش پر منگل کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر کانگریس لیڈروں، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، ان کے بیٹے راہل گاندھی، بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر لیڈروں نے سابق وزیراعظم کو یاد کیا۔
مسٹر مودی نے سابق وزیراعظم کو ٹوئٹر پر یاد کیا جبکہ ڈاکٹر مکھرجی، ڈاکٹر انصاری، ڈاکٹر سنگھ اور کانگریس صدر، مسٹر راہل گاندھی، محترمہ واڈرا اور دیگر کانگریسی لیڈر ویربھومی پر جمع ہوئے اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو انکے یوم پیدائش پر نیک خواہشات۔
جاری یوا ین آئی۔ م ع۔ 1925