image
Friday, Mar 29 2024 | Time 01:19 Hrs(IST)
National

صدرجمہوریہ ہند نے رحم دلی کے بارے میں پہلی عالمی یوتھ کانفرنس کا افتتاح کیا

صدرجمہوریہ ہند نے رحم دلی کے بارے میں  پہلی عالمی یوتھ کانفرنس کا افتتاح کیا

نئی دہلی 23 اگست (یواین آئی) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج (23 اگست 2019 ) نئی دلی میں رحم دلی کے بارے میں پہلی عالمی یوتھ کانفرنس کا افتتاح کیا۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی محض ایک عظیم لیڈر اور ویژنری ہی نہیں تھے بلکہ وقت کے معیار پر کھرے اترنے والے کچھ نظریات اوراقدار کے سچے پیروکار بھی تھے۔ ہم مہاتما گاندھی کو ٹائم مشین میں رکھ کر انہیں انسانی وجود کے کسی بھی دور میں بھیجیں گے تو ہم انہیں موزوں پائیں گے ۔یہ بات اس دور پر بھی صادق آتی ہے ،جس میں ہم رہ رہے ہیں۔ گاندھی جی ہمارے موجودہ دور کے مسائل مثلاََ امن اور رواداری کی ضرورت ،دہشت گردی اور آب وہوا کی تبدیلی کے معاملے میں بھی بہت زیادہ موزوں ہیں۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ آج ہم دنیا میں جو جھگڑے اور تشدددیکھ رہے ہیں ، اکثر ان کی جڑیں تعصب میں ملتی ہیں۔ اس کی وجہ سے ہم دنیا کو’’ ہم بنام وہ ‘‘ کے چشمے سے دیکھتے ہیں۔گاندھی جی کے نقش قدم پر چل کر ہمیں اپنے بچوں کو ان لوگوں کے ساتھ گھلنے ملنے دینا چاہئے ، جنہیں ہم ’ وہ ‘ کے زمرے میں رکھتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ گھلنے ملنے سے ہی ایک حساس مفاہمت پیدا ہوگی ،جو ہمیں تعصبات پر قابو پانے میں مدد کرے گی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم بھی ہمارے تعصبات پر قابو پانے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے ۔ ہمیں اپنے نظام تعلیم کی حدود ،مقاصد اور ڈھانچے کا اندازہ یا قدر کرنے اور ان پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تعلیم کو محض خواندگی سے بہت آگے لے جانے کی ضرورت ہے ۔ تعلیم کو نوجوانوں کو اپنے اندر تحقیق کرنے کے چیلنج کو قبول کرنے کی سہولت فراہم کرنی چاہئے اور ان میں اندرونی طاقت پید ا کرنی چاہئے تاکہ وہ دوسروں کی مشکلات کو سمجھ سکیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرسکیں ۔ہمیں نوجوانوں کی تعلیم اس طرح کرنی چاہئے کہ وہ طبقے اور نسل کی حدود کا مقابلہ کرسکیں اور انہیں پار کرسکیں ۔ہمیں انہیں ایسی تعلیم دینے کی ضرورت ہے جو ڈھانچے سے متعلق ناانصافیوں اور عدم مساوات کا حل تلاش کرنے کی تخلیقی صلاحیت ان میں پیداکرے ۔ ہمیں ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جو ہمارے جذبات اور احساسات کو چھو سکے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعہ دنیا بھر کے نوجوان لیڈر یکجا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان لیڈر اور ان کی طرح کے لاکھوں مردو خواتین کے سامنے دنیا کو رحم دل ، ہمدر د اور پُر امن بنانے کا مقصد بہت اہم ہے ۔ انہوں نے ا س بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ اس کانفرنس میں نوجوان لیڈر جو کچھ سیکھیں گے اور جو کچھ تجربات حاصل کریں گے اس سے وہ باقی دنیا کے لئے رحم دلی کے سفیر بن کر جائیں گے۔
رحم دلی کے بار ے میں پہلی عالمی یوتھ کانفرنس کا اہتمام یونیسکو ، مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن فار پیس اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ذریعہ عالمی سطح پر نوجوانوں میں اہم اہلیتوں (یعنی رحم دلی ، ہمدردی ،دوسروں کا لحاظ کرنا اور ناقدانہ جانچ ) کو پروان چڑھانے کے مقصدسے کیا گیا ہے تاکہ وہ ترغیب حاصل کریں ، بااختیار بنیں ،اپنے اندر تبدیلی لائیں اور اپنے علاقوں میں دیر پا امن قائم کرسکیں ۔اس کانفرنس میں 27 سے زیادہ ممالک سے نوجوان لیڈر شرکت کررہے ہیں ۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image