NationalPosted at: Sep 11 2019 8:33PM ریاستیں چاہیں تو جرمانہ پر نظر ثانی کرسکتی ہیں :گڈکری
نئی دہلی ،11ستمبر(یواین آئی)ریاستوں میں موٹر گاڑیوں پر جرمانہ کے تعلق سے جاری بحث ومباحثہ کے بیچ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے آج کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ پر نظر ثانی کرسکتی ہیں اور انھیں اس کے تعلق سے پریشانی نہیں ہے ۔
مسٹر گڈکری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ میں تبدیلی کرسکتی ہیں لیکن لوگوں کی زندگی محفوظ ہونی چاہئے ۔ٹریفک جرمانہ کی رقم بڑھانے پر انھوں نے کہاکہ یہ آمدنی بڑھانے کی اسکیم نہیں ہے ۔انھوں نے سوال کیا کہ آپ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی موت سے تشویش میں مبتلا نہیں ہیں ۔لوگوں کو قانون کا احترام کرنا چاہئے اور ان میں قانون کا خوف بھی ہونا چاہئے ۔
انھوں نے کہاکہ آمدنی بڑھانا حکومت کا مقصد نہیں ہے ۔اس کا مقصد سڑک کو محفوظ بناناہے اور حادثات کو کم کرنا ہے ۔انھوں نے سوال کیاکہ کسی کی زندگی سے جرمانہ اہم ہے کیا۔لوگ ضابطہ نہیں توڑیں گے تو جرمانہ نہیں لگے گا ۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے