NationalPosted at: Sep 19 2019 5:43PM راج ناتھ نے لڑاکو طیارے تیجس میں پروازبھری
نئی دہلی،19ستمبر(یواین آئی)وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملکی ساختہ ہلکے لڑاکو طیارے تیجس میں جمعرات کو پرواز بھریمسٹر سنگھ دودن کے دورے پر بنگلورو کےلئے روانہ ہوئے ہیں آج صبح 10بجےانہوں نے تیجس کے دو انجن والے طیارے میں پرواز بھری تیجس میں پرواز بھرنے والے وہ ملک کے پہلے وزیردفاع ہیں۔اس موقع پر تیجس بنانے والی پبلک سیکٹر کی کمپنی ہندوستان ایرونوٹکس لیمیٹڈ (ایچ اے ایل)کے متعدد سینئر افسر،دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنطیم(ڈی آر ڈی او)کے صدر ستیش ریڈی اور فضائیہ کے افسر موجود تھے۔
طیارے کے پرواز بھرنے سےپہلے مسٹر سنگھ نے ہاتھ ہلاکر وہاں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیردفاع کےتیجس میں پروازبھرنے کے اس قدم سے ایچ اے ایل اور فضائیہ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس سے حکومت اور افواج کےلڑاکو طیارے تیجس میں بھروسے کا پتہ چلتا ہے۔ڈی آر ڈی او نے گزشتہ 21 فروری کو ہی تیجس کو لڑائی میں استعمال کے قابل لڑاکو طیارہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا تھا۔
اس سےپہلے سابق وزیردفاع نرملا سیتارمن اور سابق صدر پرتیبھا پاٹل لڑاکوطیارے سخوئی میں پرواز بھر چکی ہیں۔
یواین آئی۔اےایم۔