NationalPosted at: Mar 26 2020 1:24PM کاروباریوں کے لئے کنٹرول روم بنایا گیا
نئی دہلی، 26 مارچ (ےو اےن آئی) حکومت نے ضروری اشیائے ضروریہ اور خدمات کی سپلائی کرنے والے کاروباریوں کے مسائل کے تدارک کے لئے مرکزی سطح پر ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔مرکزی کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ یہ بعض گھریلو کاروبار اور صنعت ایسوسی ایشن کے فروغ محکمہ کے تحت بنایا گیا ہے۔
کنٹرول روم ملک بھر کے تاجروں کے لئے کام کرے گا۔لازمی خدمات کی پیداوار، تقسیم اور فروخت میں آنے والے مسائل کا حل اس کنٹرول روم کے تحت ہوگا۔ اس پر کاروباری اپنے مسائل کے علاوہ تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔ یہ کنٹرول روم مکمل لاک ڈاو¿ن کی مدت 14 اپریل تک کام کرے گا۔کاروباری کنٹرول روم سے فون نمبر 0 11- 23062487 اور ای میل
’contrlroondpiiptatgov.in‘رابطہ کر سکتے ہیں۔
یواین آئی،اظ