image
Wednesday, Jul 15 2020 | Time 16:18 Hrs(IST)
  • سرمایہ کاری کے مواقع کیلئے جلد ہی حیدرآباد گروپس ان ڈسپرشن پالیسی کی تیاری:وزیر تارک راما راو
  • گوگل کے ساتھ ریلائنس کمپنی سستے 4G اور 5G اسمارٹ فون بنائے گی
  • کورونا کے تین لاکھ بیس ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ
  • ملک میں کورونا ٹیسٹ کی لیباریٹریوں کی تعداد 1،223 ہوئي
  • اڈیشہ میں کورونا وائرس کے 618 نئے معاملے
  • کورونا :ماہرین نے کنبے کی صحت کی اہمیت پر بات چیت کی
  • آئی آئی ٹی دہلی کے ذریعہ بنائے گئے کفایتی کورونا جانچ کٹ لانچ
  • ممبئی میں اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، کورونا کی صورتحال مکمل قابو میں: بی ایم سی کمشنر اقبال سنگھ چہل
  • کورونا کے دور میں 60 بڑی کمپنیوں نے ہریانہ میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی: منوہر لال کھٹر
  • جونپور:تالاب میں ڈوبنے سے 2بھائیو ں کی موت
  • اورنگ آباد میں کوروناکے معاملے بڑھ کر 9104 ہو گئے
  • بلند شہر:انعامی بدمعاش گرفتار
  • راجستھان کانگریس کی کمیٹیاںتحلیل کردی گئیں
National

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مرغی دانا کا ٹرانسپورٹ متاثر

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مرغی  دانا   کا  ٹرانسپورٹ متاثر

نئی دہلی، 26 مارچ ( یواین آئی) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پورے ملک میں مؤثر لاک ڈاؤن صورتحال اور کچھ ریاستوں میں کرفیو لگائے جانے کی وجہ سے پولٹری صنعت کے سامنے پرندوں کے کھانے ، ادویات اور اس کی فروخت کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے ۔
پولٹری فیڈریشن آف انڈیا کے صدر رمیش چندر کھتری اور سیکریٹری رنپال سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ مرغیوں کے دانے کی سپلائی متاثرہونے کی وجہ سے اس کی موت کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی دانے کی قیمت میں بھاری اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ مرغیوں کے دانے میں ملايے جانے والے وٹامن اور امینو ایسڈ کی سپلائی بھی متاثر ہو گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی حکام اور محکمہ مویشی پالن کے اعلی افسران کے تعاون کے باوجود بھی مسائل کا حل نہیں ہو پا رہا ہے ۔ حکومت نے لاک ڈاؤن سے مرغی کے دانے اور مویشیوں کے چارے کی سپلائی کو باہر رکھا ہے لیکن گاڑیوں کے نہیں چلنے اور اگر کسی گاڑی سے اس کی سپلائی کی کوشش کی جاتی ہے تو پولیس ایسی گاڑیوں کو نہیں چلنے دیتی ہے جس کی وجہ سے نہ تو مرغی دانے کی سپلائی ہو پا رہی ہے اور نہ ہی ادویات اور دیگر ضروری سامان کو منگوایا جا رہا ہے ۔ مسٹر کھتری نے بتایا کہ سویا ڈي او سی ایک اہم مرغیوں کی غذا ہے جس کی قیمت میں چھ سات روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ پہلے یہ 28-30 روپے فی کلو ملتا تھا جس کی قیمت اب بڑھ کر 35 سے 37 روپے فی كلو ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مکی ، باجرا اور ٹوٹے ہوئے چاول کی سپلائی بھی متاثر ہو گئی ہے ۔پہلے سے جو مرغیاں تیار تھی انہیں مارکیٹ میں نہیں بھیجا جا رہا ہے جس سے بھی پولٹری صنعتوں کو بھاری نقصان کا امکان ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
نوجوان  نئی مہارتوں کوسیکھیں  اور انوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں:  مودی

نوجوان نئی مہارتوں کوسیکھیں اور انوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں: مودی

نئی دہلی، 15 جولائی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے بدھ کو اپیل کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ ہنر اور مہارت بھی سیکھیں اور کووڈ کے بعد دنیا کے سامنے ہندوستان کی انوویشن کی طاقت کو پیش کریں۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 29،429 کیسز

ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 29،429 کیسز

نئی دہلی ، 15 جولائی (یواین آئی) جان لیواکورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسزکی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہےاور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجستھان کانگریس کی کمیٹیاںتحلیل  کردی گئیں

راجستھان کانگریس کی کمیٹیاںتحلیل کردی گئیں

جے پور، 15 جولائی (یو این آئی) راجستھان میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ریاست کی تمام ضلعی اور بلاک کانگریس کمیٹیوں کو تحلیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
جوشی نے پائلٹ کے حامی اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کیا

جوشی نے پائلٹ کے حامی اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کیا

جے پور، 15 جولائی (یو این آئی) راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کی حمایت کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
دسویں میں بھی لڑکیوں نے ماری بازی

دسویں میں بھی لڑکیوں نے ماری بازی

نئی دہلی ،15جون (یواین آئی) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای )کی دسویں جماعت کے بورڈامتحانات میں ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی مار لی ہے ۔

...مزید دیکھیں
پائلٹ کی برطرفی کے بعد کانگریس اور بی جے پی نے آگے کی منصوبہ بندی شروع کی

پائلٹ کی برطرفی کے بعد کانگریس اور بی جے پی نے آگے کی منصوبہ بندی شروع کی

جے پو، 15 جولائی (یو این آئی) راجستھان میں نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ سمیت تین وزرا کو ہٹانے کے بعد کانگریس نے آگے کی حکمت عملی شروع کردی ہے، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھی متحرک ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے  ملک کی عزت ووقار میں کمی  :راہل

حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی عزت ووقار میں کمی :راہل

نئی دہلی ،15جولائی (یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےکہاہے کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں ہماری عزت ووقار میں کمی آرہی ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کی حکمت عملی ہی نہیں ہے ۔

...مزید دیکھیں

کٹرینہ کیف: اپنی دلکش اداؤں سے دیوانہ بنایا

15 Jul 2020 | 2:52 PM

16 جولائی سالگرہ کے موقع پر جاریممبئی، 15 جولائی (یو این آئی)بالی وڈمیں کٹرینہ کیف ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے فلمی شائقین کو دیوانہ بنایاہوا ہے۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image