
نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے جمعہ کو سیاسی طور پر حساس مغربی بنگال میں آٹھ مراحل اور آسام میں تین مراحل میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اعلان کیا چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہاں پریس کانفرنس میں سخت حفاظتی انتظامات اور کووڈ رہنما خطوط کے مطابق مغربی بنگال کی 294 اور آسام میں 126 اسمبلی نشستوں پر انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔
...مزید دیکھیں 
چنئی، 26فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ طب کے شعبہ میں تملناڈو کا کافی نام ہے اور ریاست کے لئے مرکز نے گیارہ نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی ہے مسٹری مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کی 33ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ میڈیکل کالج ان اضلاع میں شروع کئے جائیں گے جہاں نہیں ہیں اور مرکزی حکومت ہر ایک کالج کو دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مدد دستیاب کرائے گی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی،26 فروری ( یواین آئی) مشرقی لداخ کے علاقے پینگونگ لیک میں واقع ایکچوول کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر ہندوستانی اور چینی افواج کے انخلا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے چین سے ایل اے سی سے بقیہ فوج کی جلد واپسی پر زور دیا اور کہا کہ سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے بعد ہی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی وزیر خارجہ ایس۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 26فروری (یو این آئی) گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) اور ای کامرس پالیسی کے کچھ التزامات کے خلاف آل انڈیا مرچنٹ کنفیڈریشن کے ’بھارت ویاپار بند‘ میں تقریباً چالیس ہزار سے زیادہ تجارتی تنظیموں کے آٹھ کروڑ سے زیادہ تاجر شامل ہوئے جس کی وجہ سے بازاروں میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا کنفیڈریشن نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پورے ملک کے بازاروں میں ویرانی چھائی رہی اور مشرق سے مغرب اور شمال سے لیکر جنوبی ہندستان تک تمام ریاستوں کے تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھ کر مرکز ی حکومت، ریاستی حکومتوں اور جی ایس ٹی کونسل کو سخت پیغام دیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی ، 26 فروری ( یواین آئی ) سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا کے یاوتمل میں سنہ 2018 میں ’ آدم خور ‘ شیرنی اونی کو مارنے کے معاملے میں مہاراشٹر سرکار کے افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راما سبرا منیم پر مشتمل بنچ نے عرضی گزار سنگیتا ڈوگرہ کی عرضی کی سماعت کے دوران کہا کہ شیرنی کو مارنے کا قدم سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اٹھایا گیا تھا ۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 26 فروری(یو این آئی)موبائل صارفین کے لئے بڑی خوش خبری ہے اب ریلائنس جیو، جیو فون صارفین کیلئے ایک ’نیا جیو فون2021 آفر‘ لیکر آیا ہے یہ ایک جامع پلان ہے، جس میں جیو فون خریدنے پر گراہک کو 1999 روپے ادا کرنے ہونگے۔
...مزید دیکھیں 
پٹنہ 26 فروری ( یواین آئی ) پٹرول ڈیژل کی بڑھتی قیمتوں کی مخالفت میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرسا دیادوسائیکل سے اسمبلی پہنچے مسٹر یادو دس سرکلر روڈ واقع مسز رابڑی دیوی کی رہائش سے سائیکل پر سوار ہوکر اسمبلی کیلئے نکلے ان کے پیچھے ان کی سیکوریٹی میں شامل گاڑیاں بھی چل رہی تھیں۔
...مزید دیکھیں