image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:01 Hrs(IST)
National

’ویکسین کی تقسیم میں ریاستوں کے مابین کوئی امتیازی سلوک نہیں‘

نئی دہلی ، 13 جنوری (یواین آئی) مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کورونا ویکسین کی الاٹمنٹ میں امتیازی پالیسی کے اپنانے سے متعلق ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک ریاست میں وہاں کے صحت کارکنوں کے ڈیٹا بیس کی بنیاد پر ہرریاست کیلئے ویکسین الاٹ کیا گیا ہے.
وزارت صحت نے آج ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ ہر ریاست کو صحت کارکنوں کے ڈیٹا بیس کے تناسب سے کورونا ویکسین کی خوراک مختص کی گئی ہے ، لہذا ریاستوں کے مابین امتیازی سلوک کی بات بالکل غلط ہے۔
ابتدائی طور پر’کوویکسین‘ اور ’کووی شیلڈ‘ کی 1.65 کروڑ خوراکیں ریاستوں میں تقسیم کی گئیں۔

وزارت نے کہا کہ یہ ویکسین کی شروعاتی کھیپ ہے اور آنے والے ہفتوں میں بھی اس کی سپلائی جاری رہے گی۔
خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں

ہمیں دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کی نقطہ چینی کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے:غلام نبی آزاد

سری نگر، 19 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹ پروگرسیو آزاد پارٹی( ڈی اے پی اے) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری پارٹیوں کے امید واروں کی نقطہ چینی کرنے کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا: 'میں خود تمام پارٹیوں کی امید واروں کی عزت کرتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی دوسرے امید وار کی نقطہ چینی کرنے سے پرہیز کریں موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ اپنے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے ہمراہ تھے جنہوں نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) طویل عرصے سے تشدد سے نبردآزما منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو فائرنگ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تباہی اور مسلح افراد کے ووٹروں کو دھمکیاں دینے کی خبروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے:  آپ

کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے: آپ

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے مودی حکومت پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image