image
Saturday, Sep 14 2024 | Time 23:32 Hrs(IST)
National

وزیر اعظم نے صحت کی نگرانی پر دیا زور

وزیر اعظم نے صحت کی نگرانی پر دیا زور

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک میں سانس کی بیماری ، کووڈ 19 اور انفلوئنزا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں صحت کے بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس کی تیاریوں، ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال، کووڈ -19 کی نئی اقسام اور انفلوئنزا کی اقسام کے ابھرنے اور ملک کے لیے ان کے عوامی صحت کے مضمرات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ملک میں انفلوئنزا کے معاملات میں اضافے اور گذشتہ 2 ہفتوں میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پس منظر میں منعقد ہوا ہے۔
وزارت صحت کے سکریٹری صحت کے ذریعے کووڈ 19 کی عالمی صورتحال بشمول ہندوستان میں بڑھتے ہوئے معاملات کا احاطہ کرتے ہوئے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ہندوستان میں نئے کیسز میں معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور 22 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اوسط یومیہ کیسز 888اور ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح 0.98 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اسی ہفتے کے دوران عالمی سطح پر یومیہ اوسط کیسز کی تعداد 1.08 لاکھ ہے۔
22 دسمبر 2022 کو منعقدہ کووڈ 19 کے گذشتہ جائزے کے دوران وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی ہدایات پر کی گئی کارروائییپر بھی بریفنگ دی گئی۔ انھیں بتایا گیا کہ 20 اہم کووڈ ادویات، 12 دیگر ادویات، 8 بفر ادویات اور 1 انفلوئنزا دوا کی دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ 27 دسمبر 2022کو 22,000 اسپتالوں میں، ایک فرضی مشق بھی منعقد کی گئی جس میں اور اس کے بعد اسپتالوں کی طرف سے بہت سے اصلاحی اقدامات کیے گئے۔
وزیراعظم کو ملک میں انفلوئنزا کی صورتحال بالخصوص گذشتہ چند ماہ کے دوران ایچ ون این ون اور ایچ تھری این ٹو کے زیادہ کیسز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ نامزد آئی این ایس اے سی او جی جینوم سیکوئنسنگ لیبارٹریوں کے ساتھ مثبت نمونوں کی مکمل جینوم سیکوئنسنگ میں اضافہ کریں۔ اس سے نئے ویرینٹس کا سراغ لگانے اور بروقت ردعمل میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم نے مریضوں، ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ ورکرز دونوں کے ذریعہ اسپتال کے احاطے میں ماسک پہننے سمیت کوویڈ کے مناسب طرز عمل پر زور دیا۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب بزرگ شہری اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد بھیڑ بھاڑ والے علاقوں کا دورہ کریں تو ماسک پہننا مناسب ہے۔
انھوں نے ہدایت دی کہ آئی آر آئی / ایس اے آر آئی کے معاملات کی موثر نگرانی اور انفلوئنزا، سارس کوو 2 اور ایڈینو وائرس کی جانچ ریاستوں کے ساتھ کی جائے۔ مزید برآں وزیر اعظم نے صحت کی سہولیات میں انفلوئنزا اور کووڈ 19 کے لیے ضروری ادویات اور لاجسٹکس کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ ہی مناسب بستروں اور صحت کے انسانی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ 19 وبائی مرض ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ملک بھر میں باقاعدگی سے صورتحال کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے مشورہ دیا کہ ٹیسٹ ٹریک ٹریٹ ویکسی نیشن اور کووڈ کے مناسب برتاؤ کی پانچ نکاتی حکمت عملی پر توجہ مرکوز رکھی جائے، لیبارٹری نگرانی میں اضافہ کیا جائے اور سانس کی شدید بیماری (ایس اے آر آئی) کے تمام کیسز کی جانچ کی جائے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے فرضی مشقیں کی جانی چاہیے کہ ہمارے اسپتال تمام ہنگامی حالات کے لیے تیار ہیں۔
وزیر اعظم نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ سانس کے حفظان صحت پر عمل کریں اور بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر کووڈ کے مناسب رویے پر عمل کریں۔
اس میٹنگ میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا، نیتی آیوگ کے ممبر (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے راجیو گوبا، کابینہ سکریٹری۔ سیکرٹری صحت و خاندانی بہبود۔ سیکرٹری فارماسیوٹیکل اور سیکرٹری بائیو ٹیکنالوجی۔ آئی سی ایم آر کے ڈی جی امت کھرے، پی ایم او کے مشیر اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے: نریندر مودی

جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے: نریندر مودی

جموں، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس،نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو جموں وکشمیر کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے: شاہ

حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے: شاہ

نئی دہلی، 14 ستمبر ( یو این آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرانے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بارہ مولہ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

بارہ مولہ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

سری نگر14 ستمبر(یو این آئی)شمالی ضلع بارہ مولہ کے کریری علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے :کانگریس لیڈر

مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے :کانگریس لیڈر

سری نگر14 ستمبر(یو این آئی)کانگریس نے ہفتے کے روز نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کو قابو کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر نے جنیوا میں اپنے سوئس ہم منصب سے بات چیت کی، ایف ٹی اے پر تبادلہ خیال

جے شنکر نے جنیوا میں اپنے سوئس ہم منصب سے بات چیت کی، ایف ٹی اے پر تبادلہ خیال

جنیوا/نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 12 سے 13 ستمبر تک جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے دورے دوران اپنے سوئس ہم منصب اگنازیو ڈینیئل جیوانی کیسس کے ساتھ بات چیت کی، جس میں دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور ای ایف ٹی اے ریاستوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل کیا گیا

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل کیا گیا

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اب ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ایک نیا سیکشن قائم کیا ہے جس کا نام 'بہترین ڈیبیو انڈین فلم سیکشن 2024' ہے تاکہ ہندوستانی نوجوان فلم سازوں/ ہدایت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو  فروغ دینے  کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

بیونس آئرس/نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور ارجنٹائنا نے صحت کی دیکھ بھال اور فارما، توانائی، کان کنی، دفاع، ریلوے، جوہری توانائی، خلائی، زراعت سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
image