image
Friday, Sep 29 2023 | Time 19:20 Hrs(IST)
National

پانی کا عالمی دن: چھوٹے شہروں میں استعمال شدہ پانی کے نظم کو تیز کرنے پر زور

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) پانی کے عالمی دن-2023 کے موقع پر بدھ کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں ’چھوٹے شہروں میں استعمال شدہ پانی کے نظم ‘ کے موضوع پر سوچھ ٹاک ویبنار سریز 5کا انعقاد کیا۔ اس سال کی تھیم ’’ایکسی لیریٹنگ چینج‘‘کے مطابق ویبنار میں آبی وسائل کے مؤثر نظم کو یقینی بنانے کے لئے سرمایہ کاری ، اختراعات اور انتظامیہ میں اضافے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ سوچھ ٹاک میں آبی نظم کے پروجیکٹوں کے ڈیزائن اور نفاذ میں چھوٹے شہروں کے ذریعے سرکلر ایکونامی وژن کو اپنانے، اعلیٰ ترین کوششوں کو ظاہر کرنے سے متعلق بات چیت شامل رہی۔
اندور، سورت، نئی دہلی میونسپل کارپوریشن(این ڈی ایم سی)، تروپتی ، چنڈی گڑھ، نوی ممبئی، وجے واڑا، حیدرآباد، گریٹر وشاکھاپٹنم، کراد، پنچ گنی، بھوپال، بارامتی اور میسور-ان شہروں ایک یکسانیت ہے کہ یہ سب واٹر +تصدیق شدہ شہر ہیں۔ یہ 14شہر مستقل طور سے صاف صفائی اور استعمال شدہ پانی کے نظم کی سمت میں اعلیٰ ترین معیارات کو حاصل کرنے میں سب سے آگے رہے ہیں۔یہ شہر نہ صرف استعمال کئے گئے پانی کو جمع کرنے اور محفوظ طریقے سے اُسے صاف کرنے میں اہل ہیں، بلکہ دو سے تین سطح پر ٹریٹمنٹ کے بعد پانی کے دوبارہ استعمال کرنے میں بھی اہل ہیں۔
مرکزی بجٹ 24-2023 ٹیئر -2 اور ٹیئر -3 شہروں کے لئے بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ(یو آئی ڈی ایف)پر زور دیتا ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ سرکلر ایکونامی کے ہدف کو تعبیر آشنا کرنا کے عہد پر بھی مرکوز ہے اور ’آنے والے کل کے لئے پائیدار شہروں‘کے موضوع پر زور دیتے ہوئے ویسٹ ٹو ویلتھ کی طرف بھی توجہ مرکوز کرتاہے۔
عالمی سطح پر صاف صفائی کی رسائی کا ہدف حاصل کرنے کی کوششوں میں تیزی لانے اورصاف صفائی پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے عزت مآب وزیر اعظم نے 2؍اکتوبر 2014 کو سوچھ بھارت مشن کی شروعات کی تھی۔ پچھلے 8برسوں میں ہندوستان نے شہری صاف صفائی کی سمت میں کافی انقلابی تبدیلی دیکھی ہے۔
سوچھ بھارت مشن-شہری 2.0، جسے یکم اکتوبر 2021 کے دن وزیر اعظم کے ذریعے ’کچرے سے پاک شہر‘بنانے کے بڑے وژن کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ اس نے ایک لاکھ سے کم آبادی والے شہروں کے لئے ایک نئی مالی امداد کرنے والی اِکائی کی شکل میں استعمال شدہ پانی کا نظم (یو ڈبلیو ایم)کی شروعات کی۔ مشن شہری ہندوستان میں یہ بھی یقینی بناکر جامع طور سے استعمال کئے گئے پانی کے نظم کے ایکو سسٹم میں بہتری لانے کے لئے عہد بند ہے کہ کہیں بھی بے کار پانی کو آبی اداروں میں نہیں چھوڑا جارہا ہے۔ یہ مشن تمام طرح کی کوششوں کے ذریعے ایک سرکلر ایکونامی وژن کو اپنانے کے بڑے مقصد کے ساتھ بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ وزارت کے ذریعے چلائے جانے والے اَمرت اور اَمرت 2.0مشن کے ساتھ ایس ٹی پی قائم کرنے اور شہروں میں واٹر ٹریٹمنٹ اور ری سائکلنگ ایکوسسٹم بنانے کے اولو العزم اہداف کو حاصل کرنے کا تصورکیا گیا ہے۔
پرانے وقت سے آگے بڑھ کر جہاں صرف مناسب ذخیرہ اندوزی ، ٹرانسپورٹ اور غلاظت کے ٹریٹمنٹ تک توجہ محدود تھی۔ آج سیویج کے انتظام کو شامل کرنے کی سمت میں دائری وسیع ہوگیا ہے۔رہائش و شہری امور کی وزارت او ڈی ایف++پروٹوکول کے توسط سے شہروں کا جائزہ لے رہی ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ گندگی ، کیچڑ اور سیپ ٹیج سمیت پورے سیویج سسٹم کا محفوظ نظم اور ٹریٹمنٹ کیا جاتا رہے، جس سے آبی اداروں یا کھلے علاقوں میں غلاظت، کیچڑ اور سیپ ٹیج سمیت دیگر بغیر ٹریٹ کئے ہوئے سیویج کی ڈمپنگ نہیں ہورہی ہے۔اس کے علاوہ واٹر +پروٹوکول کے ساتھ شہروں کا تجزیہ اور ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لئے استعمال کئے گئے پانی اور غلاظت ،کیچڑ دونوں کے ذخیرے، ٹرانسپورٹ اور دوبارہ استعمال کی بنیاد پر بھی تصدیق کیا جاتا ہے۔ گنگا ٹاؤنس میں آنے والے شہروں میں جل شکتی کی وزارت کے تحت نمامی گنگے مشن کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔
آج ہم ایک ایسے عہد میں ہیں ، جہاں بنیادی ڈھانچے کی رفتار اپنی انتہا پر ہے،جس میں کئی اسٹیک ہولڈرز ایک ساتھ آگے آرہے ہیں اور استعمال کئے گئے پانی کے زیادہ سے زیادہ دوبارہ استعمال کی بنیاد پر گھروں اور شہروں کی تعمیر کررہے ہیں۔اب وہ دن گئے جب پروجیکٹوں کو وقت پر فنڈ جاری نہ کرنے کے سبب تھپ کردیا جاتا تھا ۔ آج ایسے پروجیکٹوں میں تیزی لانے کے لئے ایک مضبوط عمل موجود ہے۔ مالی سال 23-2022 میں 4918.91 ایم ایل ڈی کی صلاحیت والے ایس ٹی پی کے قیام کے لئے 11784.81کروڑ روپے سوچھ بھارت مشن 2.0 کے تحت ریاستوں کے لئے آئی اینڈ ڈی نیٹ ورک ڈِسلیجنگ گاڑیوں کو پہلے ہی منظوری دے دی گئی ہے۔
پینلسٹوں میں اے ایس سی آئی، یو ایس اے آئی ڈی، میونسپل سٹی افسران، پی ایچ ای افسران، نجی کھلاڑی وغیرہ جیسے متعدد شعبوں کے ماہرین شامل تھے۔استعمال کئے جاچکے پانی کے نظم سے متعلق پروجیکٹوں کو رفتار اور کوالٹی کے ساتھ بڑھانے پر بھی یہاں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ 2026 تک تمام شہروں میں سیویج سہولتیں قائم کرنے کا ہدف ہے، جن میں کم از کم 50 فیصد شہر واٹر+ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
پاکستان کے بلوچستان میں دھماکے میں 20 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

پاکستان کے بلوچستان میں دھماکے میں 20 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

اسلام آباد، 29 ستمبر ( یو این آئی , ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک مذہبی جلوس میں زور دار بم دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے پولیس اور راحت رساں حکام نے بتایا کہ ضلع مستونگ کے علاقے کورا خان میں مسجد کے قریب دھماکے میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ایک سینئر پولیس افسر بھی جاں بحق ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
مودی ہفتہ کو پسماندہ بلاکوں کے لئے 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے

مودی ہفتہ کو پسماندہ بلاکوں کے لئے 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو صبح 10 بجے یہاں بھارت منڈپم میں ملک کے خواہش مند بلاکس کے لئے ایک ہفتہ چلنے والے خصوصی پروگرام 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش میں جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے

راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش میں جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے

بھوپال، 29 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع کے کالاپیپل میں کانگریس کی طرف سے نکالی جا رہی جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
مودی پارلیمنٹ کے معاملے پر خاموشی توڑیں: دانش

مودی پارلیمنٹ کے معاملے پر خاموشی توڑیں: دانش

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر کنور دانش علی نے لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے خاموشی توڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتساب جلد سے جلد طے ہونا چاہیے امروہہ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لوک سبھا میں پیش آنے والے اس واقعہ کو آٹھ دن گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک کسی کارروائی کے آثارنظر نہیں آرہے ہیں یہ حیران اور پریشان کن ہے۔

...مزید دیکھیں
عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

سری نگر،29ستمبر(یو این آئی) جموں و کشمیرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے عید میلاد النبی(ص)کی تقریب سعید کے موقعے پر آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ جمعہ بھی ادا کی انہوں نے جموں وکشمیر مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ دفعہ370کے معاملے میں سپریم کورٹ سے جموں وکشمیر کے عوام کے حق میں فیصلہ آنے کیلئے دعا کی ان کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور صلح کار مدثر شاہ میری بھی تھے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی نشانہ بازی کی ٹیم نے ایک طلائی اور ایک  چاندی کا تمغہ جیتا

ہندوستان کی نشانہ بازی کی ٹیم نے ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا

ہانگزو، 29 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی نشانہ بازوں نے چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں جمعہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ایونٹ میں ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔

...مزید دیکھیں
کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری،جیو کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے دوگنی تیز: اوپن سگنل رپورٹ

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری،جیو کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے دوگنی تیز: اوپن سگنل رپورٹ

نئی دہلی، 29 ستمبر،(یو این آئی)کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے ہندوستان کے کرکٹ اسٹیڈیموں میں جہاں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ہونے جا رہا ہے، ریلائنس جیو کی ڈاؤن لوڈ کی رفتار ایئرٹیل سے دوگنی اور ووڈا فون آئیڈیا کے مقابلے 3.5 گنا تیز ہے اوپن سگنل کی رپورٹ کے مطابق جیو نے ہندوستانی کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ناپی گئی ڈاؤن لوڈ کی اسپیڈ نے بازی ماری۔

...مزید دیکھیں
جامعہ ہمدرد ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں پورے ہندوستان میں 6 ویں پوزیشن پر

جامعہ ہمدرد ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں پورے ہندوستان میں 6 ویں پوزیشن پر

29 Sep 2023 | 7:15 PM

نئی دہلی، 29 ستمبر (یواین آئی) جامعہ ہمدرد کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ (ڈبلیو یو آر) 2024 میں 1904 عالمی یونیورسٹیوں میں سے 601-800 میں جگہ ملی ہے۔ جس میں ہندوستان بھر میں وہ جامعہ ہمدرد چھٹے نمبر پر ہے یہ اطلاع آج ایک پریس ریلیز میں دی گئی ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے ذریعہ درجہ بندی کی گئی 91 ہندوستانی یونیورسٹیوں/اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پوزیشن۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ (ڈبلیو یو آر) 2023 میں بھی ہمیں 601-800 کی رینکنگ ملی تھی۔ تاہم، 2023 میں ہندوستان میںْ جامعہ ہمدرد ہندوستان کی 75 یونیورسٹیوں/اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سے 10 نمبر پر تھی۔

وِکس کف ڈراپس نے یوراج کے ساتھ 142 کروڑ روپے کے وائس چیمپئنز کے لیے معاہدہ کیا

29 Sep 2023 | 7:07 PM

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) ملک کے مشہور اور بھروسہ مند برانڈ، وِکس کف ڈراپس نے جمعہ کو کرکٹ سیزن میں 142 کروڑ وائس چیمپئنز کو اپنی ٹیم کو حوصلہ افزائی کے لئے ا پنا نیا چیئر انتھم’وکس کھول انڈیابول‘ پیش کرنے کے لئے مشہور کرکٹریوراج سنگھ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

29 Sep 2023 | 10:28 AM

ممبئی، 29 ستمبر (یو این آئی) رشی کیش مکھرجی بالی وڈ کے ایسے ’اسٹار میکر‘ کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں جن کا دھرمیندر، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، امول پالیکر، جیہ بھادوڑی جیسے فلمی ستاروں کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔

عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

29 Sep 2023 | 7:12 PM

سری نگر،29ستمبر(یو این آئی) جموں و کشمیرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے عید میلاد النبی(ص)کی تقریب سعید کے موقعے پر آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ جمعہ بھی ادا کی انہوں نے جموں وکشمیر مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ دفعہ370کے معاملے میں سپریم کورٹ سے جموں وکشمیر کے عوام کے حق میں فیصلہ آنے کیلئے دعا کی ان کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور صلح کار مدثر شاہ میری بھی تھے۔

مدھیہ پردیش کو اسمارٹ سٹی کانکلیو میں بہترین ریاست کا ایوارڈ ملا

27 Sep 2023 | 4:18 PM

اندور، 27 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اندور میں آج منعقدہ 'انڈیا اسمارٹ سٹیز کانکلیو 2023' میں صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کو بہترین ریاستی ایوارڈ سے نوازا۔

...مزید دیکھیں
image